ٹریفک حادثات و وقعات میں خاتون سمیت 3افراد ہلاک3زخمی

لیاری کی زینب آگ سےجھلس کرجانبرنہ ہوسکی،بفرزون کارہائشی سعید پانی کےٹینک میں گرگیا،کورنگی میں صابر کو گاڑی نے کچلا.

فوارہ چوک پرٹریفک جام میں گاڑیاںپھنسی ہوئی ہیں،شہر کے مختلف علاقوں میں منگل کو ٹریفک جام رہا۔ فوٹو: ایکسپریس

شہر میں مختلف واقعات اور ٹریفک حادثات میں خاتون سمیت 3 افراد جاں بحق جبکہ کمسن لڑکی سمیت3 افراد زخمی ہوگئے۔

تفصیلات کے مطابق کورنگی ڈیڑھ نمبر میں تیز رفتار گاڑی کی ٹکر سے 23 سالہ صابر ہلاک ہوگیا جس کی لاش ایدھی ایمبولینس کے ذریعے جناح اسپتال لائی گئی ، پولیس کا کہنا ہے کہ حادثے کا ذمے دار ڈرائیور موقع سے گاڑی سمیت فرار ہونے میں کامیاب ہوگیا،متوفی کورنگی کا رہائشی تھا،لیاری بہار کالونی میں رہائش پذیر 55 سالہ زینب امور خانہ داری کے دوران کپڑوں میں آگ لگنے سے جھلس کر شدید زخمی ہوگئی جسے انتہائی تشویشناک حالت میں چھیپا ایمبولینس کے ذریعے سول اسپتال لایا گیا جہاں وہ دم توڑ گئی۔




تیموریہ کے علاقے بفرزون سیکٹر 16-A کا رہائشی 38 سالہ سعید پانی کے ٹینک میں گر گیا جسے اس کے اہلخانہ چھیپا ایمبولینس کے ذریعے عباسی شہید اسپتال لائے جہاں ڈاکٹروں کی جانب سے موت کی تصدیق کے بعد ورثا لاش بغیر پولیس کارروائی کے اپنے ہمراہ لے گئے ، سرجانی ٹاؤن سیکٹر 4-D میں نامعلوم گاڑی کی ٹکر سے 6 سالہ مائرہ زخمی ہوگئی،سائٹ حبیب بینک فلائی اوور پر تیز رفتار گاڑی کی ٹکر سے55 سالہ علی احمد جبکہ عیدگاہ کے علاقے چاند بی بی روڈ ایس آئی یو ٹی کے قریب رکشا کی ٹکر سے موٹر سائیکل سوار 50 سالہ افتخار زخمی ہوگیا ۔
Load Next Story