ملک کسی قسم کے تجربات کا متحمل نہیں ہوسکتاشاہی سید

جمہوری روایات کے علمبردا ر رہیں گے،حالات کی نزاکت کااحساس کرنا ہوگا.

جمہوری روایات کے علمبردا ر رہیں گے،حالات کی نزاکت کااحساس کرنا ہوگا۔ فوٹو: فائل

عوامی نیشنل پارٹی سندھ کے صدر سینیٹر شاہی سید نے کہا ہے کہ جمہوری روایات کے علمبردا ر رہیں گے۔

صرف جمہوری و آئینی طریقے سے کی جانے والی تبدیلی ہی قابل قبول ہوگی، ملک کسی قسم کے تجربات کا متحمل نہیں ہوسکتا،سب کو حالات کی نزاکت کااحساس اور پہلے سے زیادہ فہم و فراست کا مظاہرہ کرنا ہوگا، سرکردہ سیاسی رہنمائوں کی جانب سے انتہائی ذمے دارانہ طرزعمل خوش آئند ہے، ایک طویل جدوجہد اور قربانیوں کے بعد ملک میں جمہوریت بحال ہوئی جس کی حفاظت ہر سیاسی کارکن پر فرض ہے، تمام اداروں کو اپنے دائرہ اختیار کے اندر رہنا ہوگا ، شادیانے بجانے والے ہوش کے ناخن لیںکسی صورت جمہوریت کی بساط لپیٹنے کی اجازت نہیں دیں گے۔




مردان ہائوس میں کراچی کے مختلف علاقوں سے آئے ہوئے پارٹی وفود سے ملاقات کے دوران انھوں نے کہا کہ تمام سیاسی قوتیں اس بات پر متفق ہیں کہ ملک میں آئینی تبدیلی صرف الیکشن کے ذریعے ہی لائی جا سکتی ہے، انھوں نے کہا کہ موجودہ حکومت کو عوامی مینڈیٹ حاصل ہے اور عوام ملک میںجمہوریت کو ڈی ریل نہیں ہونے دیں گے، انھوں نے مزید کہا کہ اے این پی تمام اداروں کا احترام کرتی ہے اور ہمیشہ سے یہ کہتی آئی ہے کہ تمام اداروں کو اپنی حدود میں رہ کر کام کرنا چاہیے، بشیر احمد بلور کی شہادت سے اے این پی کے لیڈروں اور کارکنوں کے حوصلے مزید بلند ہو گئے ہیں۔
Load Next Story