پی آئی اے ملازمین کی پنشن میں اضافہ کیا جائےطاہر حسن

پنشن دیگر اداروں سے کم ہے،ٹرسٹ فنڈ میں 35 ارب موجود ہیں،اضافے سے بوجھ نہیں پڑیگا.

پنشن دیگر اداروں سے کم ہے،ٹرسٹ فنڈ میں 35 ارب موجود ہیں،اضافے سے بوجھ نہیں پڑیگا. فوٹو : فائل

AMRITSAR:
پاکستان کی قومی ایئر لائن کے ریٹائرڈ ملازمین کی ایسوسی ایشن پیارے نے ادارے کے چیئرمین سے ریٹائرڈ ملازمین کی پنشن میں اضافے کا مطالبہ کیاہے اورکہا ہے کہ قومی ایئر لائن کے ریٹائرڈ ملازمین کی پنشن دیگر سرکاری محکموں سے کے ملازمین کی پنشن سے کم ہے اس لیے اس فرق کو فوری ختم کرکے پنشن میں اضافہ کیا جائے۔

ایسوسی ایشن کے صدرطاہر حسن نے چیئرمین پی آئی اے سے درخواست کی ہے کہ موجودہ 32فیصد پنشن کو 50 فیصد تک کیا جائے ،پی آئی اے کے قواعدکے مطابق ریٹائرڈ ملازمین کی پنشن میں ریگولر ملازمین کی تنخواہوں میں اضافے کے حساب سے ہر سال اضافہ کیا جائیگا اس وقت ایئر لائن اپنے ریٹائرڈ ملازمین کو جو پنشن دیتی ہے وہ کل تنخواہ کا 32 فیصد ہے۔




معلومات کے مطابق پی آئی پنشن ٹرسٹ فنڈ میں25 ارب سے 35 ارب روپے موجود ہونے چاہئیں یہ رقم پنشنرز اور بیوائوں کی امانت ہے پنشن میں اضافے سے پی آئی اے کے بجٹ پر اضافی بوجھ نہیں پڑے گا۔
Load Next Story