نگراں حکومت کے قیام کا اعلان کیا جائےمحمد حسین محنتی

سپریم کورٹ کا فیصلہ خوش آئند ہے، وزیراعظم کی گرفتاری یقینی بنائی جائے.

سپریم کورٹ کا فیصلہ خوش آئند ہے، وزیراعظم کی گرفتاری یقینی بنائی جائے۔ فوٹو: فائل

جماعت اسلامی کراچی کے امیر محمد حسین محنتی نے وزیراعظم راجا پرویز اشرف کی گرفتاری سے متعلق سپریم کورٹ کے فیصلے کا خیر مقدم کرتے ہوئے اسے خوش آئند قرار دیا ہے اور کہا ہے کہ اس فیصلے پر من وعن عملدرآمد کرتے ہوئے وزیراعظم کی گرفتاری کو یقینی بنایا جائے۔

انھوں نے فوج کومتنبہ کرتے ہوئے کہا کہ وہ اپنی توجہ آئینی ذمے داریوں تک محدود رکھے اورکسی بھی غیر آئینی اقدام سے گریز کرے، یہی ملک و قوم کے وسیع تر مفاد میں ہے، ملک بالخصوص کراچی کے حالات اس امر کے متقاضی ہیں کہ فی الفور عام انتخابات کی تاریخ اور نگراں حکومت کے قیام کا اعلان کیا جائے ،ان خیالات کا اظہار انھوں نے ادارہ نورحق میں پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔




اس موقع پر جماعت اسلامی کراچی کے سیکریٹری نسیم صدیقی، نائب امرا برجیس احمد، راجہ عارف سلطان بھی موجود تھے،محمد حسین محنتی نے کہاکہ سپریم کورٹ کا فیصلہ عوامی احساسات کا ترجمان ہے، ملک میں جن لوگوں نے بھی کرپشن کی ہے سب کی تحقیقات ہونی چاہیے اورمجرموں کو منطقی انجام تک پہنچانا چاہیے، انھوں نے کہاکہ حکمرانوں نے عوام کی خدمت کے بجائے ان کا استحصال کیا ہے اور انھوں نے غربت، مہنگائی اور بے روزگاری کے سوا کچھ نہیں دیا۔
Load Next Story