اورنگی ٹائون 23لاکھ کی بینک ڈکیتی ڈاکوئوں کی فائرنگ سے گارڈ ہلاک
ڈاکوبینک سےسرکاری ایس ایم جی اوردوریپیٹرگنیں چھین کرفرار،زخمی گارڈاسپتال میںجانبرنہ ہوسکا،فائرنگ سے پولیس اہلکارزخمی.
سی سی کیمرہ فوٹیج کے ذریعے ملزمان کے بارے میں تحقیقات کی جا رہی ہیں،زخمی اہلکار عارف پیر آباد تھانے میں تعینات ہے۔ فوٹو: فائل
اورنگی ٹاؤن میں بینک ڈکیتی کے دوران ڈاکوؤں کی فائرنگ سے سیکیورٹی گارڈ ہلاک جبکہ پولیس اہلکار زخمی ہوگیا۔
ڈاکو بینک سے 23 لاکھ روپے نقد ، سرکاری ایس ایم جی اور ریپیٹر گن چھین کر فرار ہوگئے ۔ تفصیلات کے مطابق اورنگی ٹاؤن کے علاقے میٹرو سینما کے قریب واقع نجی بینک میں دوپہر ساڑھے 12بجے کے قریب 4 موٹر سائیکلوں پر سوار 6 ڈاکوؤں نے داخل ہو کر پولیس اہلکار عارف کو فائرنگ کر کے زخمی کر دیا اور اس سے سرکاری ایس ایم جی چھیننے کے بعد پولیس فاؤنڈیشن کے سیکیورٹی گارڈ مشل خان کو بھی فائرنگ کر کے زخمی کر دیا۔
اس دوران بینک میں موجود عملے اور کھاتیداروں نے چھپ کر اور زمین پر لیٹ کر اپنی جان بچائی ، ڈاکو کیش کاؤنٹر پر رکھے ہوئے 23 لاکھ روپے، ایک ایس ایم جی اور 2 ریپیٹرگن چھین کر فرار ہوگئے ، ڈی ایس پی اورنگی ٹاؤن زاہد حسین نے بتایا زخمی ہونے والوں کو عباسی شہید اسپتال لے جایا گیا جہاں سیکیورٹی گارڈ مشل خان نے دوران علاج زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے دم توڑ دیا۔
انھوں نے بتایا کہ بینک میں بننے والی سی سی کیمرہ فوٹیج کی مدد سے ملزمان کے بارے میں مزید تحقیقات کر رہی ہے ، ایس ایچ او پیر آباد شاہد خان کا کہنا تھا کہ واردات کے بعد بینک کے عملے نے بتایا کہ 2 لاکھ روپے لوٹے گئے ہیں اور بار بار لوٹی جانے والی رقم کے بارے میںمتضاد بیان کے بعد بتایا کہ ڈاکو 18 لاکھ روپے لوٹ کر لے گئے تاہم اس کے بعد پولیس کو بتایا گیا کہ بینک ڈکیتی کی واردات میں 23 لاکھ روپے لوٹے گئے ہیں ، بینک میں داخل ہونے والے ڈاکو چند منٹوں میں ہی واردات کر کے موٹر سائیکلوں پر فرار ہوگئے ، زخمی ہونے والا پولیس اہلکار عارف پیر آباد تھانے میں تعینات ہے ۔