باڑہ میں جھڑپ 8اہلکار شہید 4دہشت گرد ہلاک 15افراد کو گھر میں گھس کر قتل کردیا گیا
مارٹر گولہ گرنے سے 2 شہری جاں بحق، حملہ ہم نے کیا،4اہلکاریرغمال ہیں،لشکراسلام،چارسدہ میںدھماکا،ایک ہلاک.
فوج کی موجودگی میں بھی صورتحال خراب ہے،انٹرنیشنل کرائسسز گروپ، فورسز کی جھڑپ کے بعد 11لاشیں ملیں. فوٹو: فائل
خیبر ایجنسی میںسیکیورٹی فورسزکی4 چیک پوسٹوں پرشدت پسندوں کے حملوں کے بعدجھڑپ میں8سیکیورٹی اہلکارشہید10زخمی اورجوابی کارروائی میں4دہشت گردمارے گئے۔
مارٹرگولہ شہری آبادی پرگرنے سے دو افراد جاںبحق اور 4زخمی ہو گئے جبکہ چارسد ہ میں بم دھماکے سے ایک مفرورملزم ہلاک ہوگیا۔عسکریت پسندوں نے منگل کی صبح باڑہ میں چیک پوسٹوں پرحملہ کیاجوابی کارروائی پر فرارہوگئے۔جاں بحق ہونیوالوں میںایف سی کے 4 اور خاصہ دار فورسزکے 2اہلکار شامل ہیں،،پولیٹیکل ایجنٹ خیبرایجنسی نے جاں بحق خاصہ دار فورس کے اہلکاروں کیلیے فوری طور پر دو دو لاکھ شدید زخمیوں کیلیے ایک لاکھ اور معمولی زخمیوں کیلیے پچاس ہزار روپے امداد کا اعلان کیاہے۔
آن لائن کے مطابق جھڑپ کے دوران مارٹر گولے گرنے سے 2افرادجاںبحق اورچارزخمی ہوگئے۔ لشکراسلام نے حملوں کی ذمے داری قبول کرتے ہوئے4اہلکاروں کو یرغمال بنانے کا بھی د عویٰ کیاہے۔دوسری طرف بی بی سی کے مطابق انٹرنیشنل کرائسس گروپ کی رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ مالاکنڈ میں فوج کی موجودگی کے باوجودسیکیورٹی کی خراب صورتحال برقرارہے۔ فوج کوسیکیورٹی کے اختیارات صوبائی حکومت کو منتقل کردینے چاہئیں۔
علاوہ ازیںچارسدہ کے علاقے نوے کلے میں بم دھماکا کے نتیجے میںایک مبینہ مفرورملزم عبدالرحمان جاں بحق ہوگیا۔علاوہ ازیں باڑہ کے علاقے ڈوگرہ سے مقامی افرادکی15 لاشیں ملی ہیں جن کو گھر میں گست کر فائرنگ کرکے قتل کیا گیا ہے جبکہ فائرنگ کے نتیجے میں تین افراد زخمی ہوئے ہیں۔ قتل ہونے والوں میں ایک ہی خاندان کے پانچ افراد شامل ہیں .سرکاری حکام کے مطابق باڑہ کے علاقہ عالم گودر سے 11 افرد کی لاشیں اس وقت ملی ہیں جب ایک روز قبل باڑہ کے نواحی علاقہ شلوبر میں رات کے وقت شدت پسندوں اور سیکیورٹی فورسز کے ساتھ جھڑپ ہوئی تھی ۔