انیتا تراب کی معطلی حسن وسیم کواوایس ڈی بنانے پروضاحت طلب

کام نہ لیناسمجھ سے بالاترہے، عدالت، دہری شہریت فیصلے پرعملدرآمدکی رپورٹ مانگ لی.

کام نہ لیناسمجھ سے بالاترہے، عدالت، دہری شہریت فیصلے پرعملدرآمدکی رپورٹ مانگ لی. فوٹو: فائل

سپریم کورٹ نے انیتا تراب کو معطل کرنے پر اسٹیبلشمنٹ ڈویژن سے جواب طلب کرلیا ہے جبکہ حسن وسیم افضل کو او ایس ڈی بنانے پر وضاحت طلب کی گئی ہے کہ کس وجہ سے ایک ملازم کو تنخواہ تو دی گئی لیکن کام نہیں لیا گیا۔

سرکاری ملازمین کو ہراساں کرنے کے مقدمے کی سماعت کے دوران جسٹس جواد ایس خواجہ نے کہا اگرحسن وسیم افضل کو او ایس ڈی بنانے کی ٹھوس وجوہات نہ دی گئیں تو سخت ایکشن لیا جائیگا۔ اسٹیبلشمنٹ ڈویژن کی طرف سے بتایا گیا کہ انیتا تراب کیخلاف مس کنڈکٹ میںکارروائی کی گئی ہے، ان کیخلاف چارج شیٹ کو حتمی شکل دی جارہی ہے۔




عدالت نے انیتا تراب کیخلاف کیس کی سماعت غیر معینہ مدت کے لیے ملتوی کرکے ہدایت کی کہ اسٹیبلشمنٹ ایک ہفتے میں چارج شیٹ کو حتمی شکل دے کر رپورٹ پیش کر دیں جبکہ شفیع الرحمن کو تبدیل کرنے کے معاملے پر دس روزکے اندر رپورٹ جمع کرنے کی ہدایت کی۔وسیم افضل کے معاملے میں عدالت نے آبزرویشن دی کہ گزشتہ پانچ سال سے ایک سرکاری افسر سے کام نہ لینا سمجھ سے بالاتر ہے۔
Load Next Story