وزیراعظم کیخلاف فیصلہ شہ مات سے پہلی چال ہےبی بی سی

قادری زدہ اسلام آبادمیں اسی دن وزیراعظم کی گرفتاری کاعدالتی فیصلہ آناپریشان کن ہے

قادری زدہ اسلام آبادمیں اسی دن وزیراعظم کی گرفتاری کاعدالتی فیصلہ آناپریشان کن ہے ، فوٹو : فائل

برطانوی میڈیانے ڈاکٹرطاہرالقادری کے کنٹینرکو''شہادت پروف کنٹینر''کانام دیتے ہوئے کہاہے کہ ایک ایسے وقت جب ہزاروں لوگ پارلیمنٹ سے محض 500 گز دور دھرنا دیے بیٹھے ہوں اورڈاکٹرطاہر القادری حکومت وقت کوسابق کرپٹ حکومت کہہ کر مخاطب کررہے ہوں اوراس انقلابی تقریرکے عین بیچ میں طاہرالقادری کے شہادت پروف کنٹینرسے لگ بھگ900گزکے فاصلے پرسپریم کورٹ کے کمرہ نمبرایک سے یہ خبرآجائے کہ سپریم کورٹ نے رینٹل پاور کیس میں وزیرِ اعظم راجاپرویز اشرف کی آج کے آج گرفتاری کاحکم دیدیاتواسے کم لوگ محض حسنِ اتفاق اوربہت سے لوگ شطرنج کی بساط پر شہ مات کی آخری سے پہلی چال سمجھیں توحیران و پریشان ہونے کی زیادہ ضرورت نہیں۔

منگل کوبرطانو ی نشریاتی ادارے ''بی بی سی''کی رپورٹ کے مطابق کوئی یہ نہیں کہہ رہاکہ آج کی سپریم کورٹ خدانخواستہ کسی بالائے آئین گٹھ جوڑمیں شریک ہے یا رینٹل پاور کیس سمیت کرپشن کرنے والے کسی چورکونہیں پکڑاجاناچاہیے،سب کو اطمینان ہے کہ آئین کے آرٹیکل6کی تفصیلی تشریح کاایک سے زائدبار اعادہ کرنے والی سپریم کورٹ آئندہ کسی ماورائے آئین سازش کوماضی کی طرح مقدس پانی سے بپتسمہ نہیں دے گی اورآئین کی روحانی وجسمانی محافظ بنی رہے گی مگرجوچیزپریشان کن ہے وہ بس یہ کہ کیا قادری زدہ اسلام آبادمیں آج ہی یہ عدالتی فیصلہ آناضروری تھا۔




کیایہ ممکن تھاکہ یہ فیصلہ بھی کئی دیگرفیصلوں کی طرح محفوظ کرلیاجاتااورایک ہفتے بعد سنادیا جاتا،اگلے چندہفتے میں بننے والی نگراں حکومت آتے ہی اس فیصلے کو ریلیزکرکے راجا رینٹل اور ہمنواؤں کے وارنٹ جاری ہوجاتے،اب کیا ہوگا؟اس وقت اسلام آبادکے ریڈ زون کی جوکیفیت ہے اس میں پارلیمنٹ نیاوزیرِ اعظم منتخب کرنے کیلیے اپنا اجلاس کب اورکہاں منعقدکرے گی اورپھرمجمع کو بے قابو ہونے پرکسی کے بھی اکسانے میں کتنی دیر لگے گی؟۔
Load Next Story