معروف ادبی شخصیت سیف الرحمن گرامی انتقال کرگئے

عارضہ قلب میں مبتلا تھے، وزیراعلیٰ سندھ کا اظہار تعزیت

آرٹس کونسل کے سیکریٹری اور نائب صدر کے عہدوں پر فائز رہے، نماز جنازہ آج ادا کی جائیگی۔ فوٹو: فائل

بلدیہ عظمیٰ کے سابق ڈائریکٹر انفارمیشن اور معروف ادبی و سماجی شخصیت سیف الرحمن گرامی 67کی عمر میں انتقال کرگئے۔

سیف الرحمن گرامی گزشتہ ماہ عارضہ قلب میں مبتلا ہوئے تھے جس کے بعد انھیں مقامی اسپتال منتقل کردیا گیا تھا طبیعت میں بہتری آجانے کے بعد سیف الرحمن گرامی کوگھر منتقل کردیاگیا تھا منگل کی صبح اچانک طبیعت بگڑ جانے پر انھیںدوبارہ اسپتال منتقل کیا گیا جہاں ان کی ہارٹ سرجری کی گئی دوران سرجری سیف الرحمٰن گرامی دم توڑ گئے ۔سیف الرحمٰن گرامی 2002 میں آرٹس کونسل آف پاکستان کراچی کے پہلی بار سیکریٹری منتخب ہوئے جس کے بعد انھوں نے اس ادارے کی بہتری کیلیے بے شمار کام کیے4سال بعد 2006میں ایک مرتبہ پھر نائب صدر کے لیے انکا انتخاب کیا گیا اس عرصے میں انھوں نے آرٹس کونسل کراچی میں کوچہ ثقافت ' دھنک مشاعرہ 'اورآم طعام اور کلام،جیسی تقاریب کی روایت ڈالی، سیف الرحمن گرامی پاکستان میں عالمی مشاعروں کے بانیان میں سے ہیں۔




انھوں نے کراچی میں ادب کے فروغ کے لیے بھی بے پناہ کام کیے جب کہ مرحوم سٹی ڈسٹرکٹ گورنمنٹ کراچی میں ،ڈائریکٹر انفارمشن،ڈائریکٹر کلچر اینڈ اسپورٹس،سمیت کئی اہم عہدوں پر بھی فائز رہے۔ مرحوم کی نماز جنازہ آج بعد نمازظہر بیت المکرم مسجدگلشن اقبال میں اداکی جائیگی مرحوم نے سوگواروں میں ایک بیٹی تین بیٹے اور ایک بیوہ کو چھوڑا ہے، سیف الرحمن گرامی کے انتقال پر آرٹس کونسلکے صدر احمد شاہ سمیت تمام عہدیداروں اور گورننگ باڈی کے ارکان نے گہرے رنج کا اظہار کیا ہے، وزیراعلیٰ سندھ سید قائم علی شاہ نے سیف الرحمن گرامی کے انتقال پر اپنے گہرے دکھ اور رنج کا اظہار کرتے ہوئے تعزیت کی ہے۔
Load Next Story