بھارتی فلمو ں کا این او اسی معطل کیا جائےسہیل خان
ایسا نہیں ہوسکتا کہ ایک جانب بھارت کھلم کھلا ہم پر وار کرے اور دوسری طرف فلموں کے ذریعے کروڑوں روپے کمائے
اکستانی کھلاڑیوں کوبلا کر جس طرح سے انھیں واپس بھیجا گیا ہے، سہیل خان۔ فوٹو : فائل
فلمساز سہیل خان نے کہا ہے کہ انڈین ہاکی لیگ میں پاکستانی کھلاڑیوں کے حوالے سے بھارتی تعصب سامنے آگیا ہے۔حکومت کو چاہیے کہ وہ پاکستان میں بالی وڈ فلمو ں کو این او اسی غیر میعنہ مدت کے لیے معطل کردے۔
''ایکسپریس'' سے گفتگو کے دوران سہیل خان نے کہا کہ بھارتی تعصب انتہا یہ ہے کہ ایک طرف وہ لائن آف کنٹرول پربلا اشتعال فائرنگ اور گولہ باری کرکے پاک فوج کے جوانوں کو شہید کر رہے ہیں اور دوسری طرف پاکستانی کھلاڑیوں کوبلا کر جس طرح سے انھیں واپس بھیجا گیا ہے،وہ ہم سب کے لیے انتہائی قابل افسوس اور شرمناک بات ہے۔
سہیل خان نے کہا کہ ہمیں بھی اس کے جواب میں فوری طور پر بھارتی فلموں کے این او سی کو معطل کردینا چاہیے 'جو بھارت سمیت بین الاقوامی سطح پر احتجاج ریکارڈ کروانے کا یہی ایک موثر طریقہ ہے۔
انھوں نے کہا کہ ایک طرف بھارت کھلم کھلا ہم پر وار پر وار کیے جائے اور دوسری طرف اپنی فلموں کے ذریعے کروڑوں روپے کا زرمبادلہ کمایا جائے یہ کوئی بھی پاکستانی برداشت نہیں کریگا۔