شہداد پور زیر حراست ملزمان کی نشاندہی پر چھاپے مزید گرفتار

پولیس نے لوٹ مار میں ملوث 2 افراد کو پکڑا تھا، گرفتار افراد خفیہ مقام پر منتقل

تھانہ بھٹ شاہ میں کولہی برادری کی خواتین سے لوٹ مار کے الزام میں متو کولہی کی درخواست پر 12 نامعلوم افراد کے خلاف مقدمہ درج کردیا گیا۔ فوٹو: اے ایف پی/فائل

مٹیاری، بھٹ شاہ، ہالا تھانوں کی پولیس کا شہدادپور میں ریڈ، ایک درجن سے زائد افراد گرفتار، خفیہ مقام پر منتقل، تفتیش جاری۔

تفصیلات کے مطابق مٹیاری، بھٹ شاہ اور ہالا پولیس نے شہدادپور میں مختلف مقامات پر چھاپے مارے اور ایک درجن سے زائد افراد کو گرفتار کرلیا اور ان کو مختلف جگہوں پر منتقل کرکے ان سے تفتیش شروع کردی ہے۔




2 روز قبل بھٹ شاہ میں لوٹ مار کی وارداتوں میں ملوث گروہ کے 2 افراد کو گرفتار کیا گیا جن کی نشاندہی پر پولیس دیگر جرائم پیشہ افراد کو گرفتار کررہی ہے، دوسری جانب تھانہ بھٹ شاہ میں کولہی برادری کی خواتین سے لوٹ مار کے الزام میں متو کولہی کی درخواست پر 12 نامعلوم افراد کے خلاف مقدمہ درج کردیا گیا۔
Load Next Story