سانگھڑ مغوی کو تاوان ادا کرنے کے بعد رہائی مل گئی

پیرو مل جاتے ہوئے کار سمیت اغوااور 5لاکھ روپے تاوان مانگا گیا

اغوا کاروں نے 5لاکھ روپے تاوان کا مطالبہ کیا تھا۔ فوٹو: فائل

پیرومل تھانہ کی حدود میں دریا خان سنگراسی کار سمیت اغوا، ڈاکوئوں کی طرف سے 5 لاکھ روپے تاوان کا مطالبہ۔

بعد ازاں ڈرامائی انداز میں عمر کوٹ سے بازیاب، اطلاعات کے مطابق سانگھڑ کے قریب پیرومل تھانے کی حدود میں گزشتہ شب دریا خان سنگراسی کو کار میں سانگھڑ سے پیرومل جاتے ہوئے راستے میں مسلح افراد نے کار سمیت اغوا کرلیا،اغوا کاروں نے 5لاکھ روپے تاوان کا مطالبہ کیا،16گھنٹے بعد ڈرامائی انداز میں عمر کوٹ کے قریب سے بازیاب ہوگیا۔




رابطہ کرنے پر اس نے بتایا کہ مجھے مسلح ڈاکوئوں نے اغوا کرکے نامعلوم مقام پر رکھا میں ٹیکسی ڈرائیوری کرکے گزر بسر کرتا ہوں، پیرومل تھانے میں رابطہ کرنے پربتایا گیا کہ اس واقعے کا کوئی کیس داخل نہیں ہوا،ذرائع کے مطابق مغوی تاوان کی ادائیگی کے بعد آزاد ہوا۔
Load Next Story