وزیراعظم کی گرفتاری کا حکم دوسرے روز بھی ہنگامہ آرائی بدترین ٹریفک جام
ہنگامہ آرائی کے باعث شہرکی اہم اور مصروف شاہراہوں پر بدترین ٹریفک جام ہوگیا۔
وزیر اعظم کی گرفتاری کے عدالتی حکم کے خلاف نامعلوم مشتعل افراد شارع فیصل پرٹائر نذرآتش کرکے احتجاج کر رہے ہیں۔ فوٹو: ایکسپریس
رینٹل پاور کیس میں وزیر اعظم کوگرفتار کرنے کے عدالتی حکم کیخلاف مختلف علاقوں میں مشتعل افراد نے دوسرے روز بھی احتجاج کیا۔
متعدد علاقوں میں ہوائی فائرنگ بھی کی گئی ، سڑکوں پرٹائرنذرآتش کیے گئے، ہنگامہ آرائی کے باعث شہرکی اہم اور مصروف شاہراہوں پر بدترین ٹریفک جام ہوگیا،تفصیلات کے مطابق وزیر اعظم راجا پرویز اشرف کو رینٹل پاور کیس میںگرفتار کرنے کے عدالتی حکم کیخلاف شہرکے مختلف علاقوں میں دوسرے روز بھی مشتعل افرادکی جانب سے احتجاج کیا گیا،مشتعل افراد نے سڑکوں پرٹائر نذر آتش کرکے گاڑیوں پر پتھراؤکیا جس کے باعث متعدد گاڑیوں کے شیشے ٹوٹ گئے۔
اس موقع پر ہوائی فائرنگ بھی کی گئی، وزیراعظم کی گرفتاری کے خلاف شارع فیصل ایف ٹی سی گورا قبرستان کے قریب مشتعل افراد نے گاڑیوں پر پتھراؤ اور ٹائر نذرآتش کیے،مظاہرین کافی دیر تک نعرے لگاتے رہے، شارع فیصل کے دونوں ٹریک پر ٹریفک معطل ہوگیا اورگاڑیوں کی قطاریں لگ گئیں، ہنگامہ آرائی کی اطلاع پر پولیس موقع پر پہنچ گئی تاہم وہ مظاہرین کو منتشر کرنے کے بجائے خاموش تماشائی بنی رہی، شہری بدترین ٹریفک جام میں گھنٹوں پھنسے رہے ، متعدد شہریوں کی گاڑیوں میں ایندھن ختم ہوگیا جس کے باعث انھیں دہری اذیت کا سامنا کرنا پڑا۔
شارع فیصل گورا قبرستان کے قریب احتجاج کے باعث ایف ٹی سی فلائی اوور ، مین کورنگی روڈ ، شارع قائدین ، طارق روڈ ، شہید ملت روڈ ، قیوم آباد چورنگی ، بلوچ کالونی ایکسپریس وے ،نرسری،ٹیپو سلطان روڈ،کارساز فلائی اوور سمیت ملحقہ علاقوں میں بدترین ٹریفک جام ہوگیا ،ناظم آباد چورنگی پر مظاہرے کے باعث بڑا بورڈ سے لیاقت آباد ڈاک خانے جبکہ ناظم آباد سے گلبہار جانے اور آنے والا ٹریفک معطل ہوگیا۔
اس موقع پر مشتعل افراد نے ٹائر نذر آتش کیے اور وزیر اعظم کے حق میں نعرے لگائے، مظاہرین نے پلے کارڈز اٹھائے ہوئے تھے،نیشنل ہائی وے پر بھی مشتعل افراد کی جانب سے ہنگامہ آرائی اور گاڑیوں پر پتھراؤ کے باعث ٹریفک معطل ہوگیا،کیماڑی میں مشتعل افراد نے ٹائر نذر آتش کر کے ٹریفک معطل کر دیا، مشتعل افرادکے احتجاج کے دوران پولیس اور رینجرز کی بھاری نفری موقع پر پہنچ گئی ، بعدازاں مظاہرین کو مذاکرات کے بعد منتشر کرکے ٹریفک بحال کرا دیا گیا ۔