ٹھیکیدارکمپنیوں کااحتجاج2ترقیاتی منصوبوں کے ٹینڈر جاری

ٹھڈو برج کی ٹینڈردستاویزات جاری نہ کرنے پر کمپنیوں نے متعلقہ اداروں کو آگاہ کردیا.

ٹھڈو برج کی ٹینڈردستاویزات جاری نہ کرنے پر کمپنیوں نے متعلقہ اداروں کو آگاہ کردیا. فوٹو: فائل

بلدیہ عظمیٰ میں پیر کو ٹھکیدار کمپنیوں کے شدید احتجاج کے بعد دو ترقیاتی منصوبوں کے ٹینڈر جاری کردیے گئے ہیں۔

تاہم ٹھڈو برج کے ٹینڈر دستاویزات جاری نہیں کی گئی ہیں جس پر ٹھکیدار کمپنیوں نے تحریری طور پر سیپرا سمیت دیگر اداروں کو آگاہ کردیا، تفصیلات کے مطابق جمعرات کوگلشن اقبال ٹائون کی حدود میں دو ترقیاتی منصوبوں اور ٹھڈو برج کے ٹینڈر دستاویزات جاری نہ کرنے پر ٹھکیداروں نے سخت احتجاج کیا جس کے بعد بلدیہ عظمیٰ کے محکمہ ورکس اینڈسروسز ڈپارٹمنٹ نے گلشن اقبال ٹاؤن کی حدود میں دو ترقیاتی منصوبوں کے ٹینڈر تو جاری کردیے ہیں تاہم ٹھڈو برج کے ٹینڈر دستاویزات جاری کرنے سے انکار کردیا اور یہ موقف اختیار کیا ان کے اوپر دباؤ ہے جس کے تحت ہم اس منصوبے کے ٹینڈر دستاویزات جاری نہیں کرسکتے جس پر ٹھکیداروں نے سخت احتجاج بھی کیا اور اس سارے معاملے سے سیپرا سمیت دیگر تفتیشی وتحقیقی اداروں کو تحریری طور پر آگاہ کردیا۔




ذرائع کا کہنا ہے کہ بلدیہ عظمیٰ کی انتظامیہ رات گئے تک ٹھکیدار کمپنیوں کے مالکان کو اس بات پر راضی کرنے میں مصروف تھی کہ کسی طرح وہ اس ٹینڈر سے دستبردار ہوجائیں تاہم ٹھکییداروں نے ایسا کرنے سے انکار کردیا تھا، یہ ٹینڈر جمعرات کو کھلنا ہے جس پر اس بات کا امکان ہے کہ اگر جمعرات کو ٹینڈر دستاویزات جاری نہ ہوئے تو سوک سینٹر میں احتجاج کا خطرہ موجود ہے، قانون کے تحت جس تاریخ کو ٹینڈر کا اشتہار اخبارات میں شایع ہوتا ہے اسی دن سے ٹینڈر دستاویزات جاری کرنا ضروری ہے۔
Load Next Story