پولارڈ سنجے منجریکر کی جانب سے ’احمق‘ قرار دیے جانے پر بھڑک اٹھے

سنجے منجریکر آپ کو بولنے کیلیے رقم ملتی ہے اس لیے جو مرضی آئے منہ سے ’اگلنے‘ کا سلسلہ جاری رکھیں، پولارڈ

سنجے منجریکر آپ کو بولنے کیلیے رقم ملتی ہے اس لیے جو مرضی آئے منہ سے ’اگلنے‘ کا سلسلہ جاری رکھیں، پولارڈ۔ فوٹو : فائل

KABUL:
ممبئی انڈینز کے آل راؤنڈر کیرون پولارڈ سابق کرکٹر اور کمنٹیٹر سنجے منجریکر کی جانب سے 'احمق' قرار دیے جانے پربھڑک اٹھے۔


کولکتہ نائٹ رائیڈرز سے میچ میں پولارڈ اس وقت 16رنز پر آئوٹ ہوئے جب ممبئی کو آخری 24 گیندوں پر کامیابی کیلیے 64 رنز درکار تھے۔ جیسے ہی انھیں انگلش آل راؤنڈر کرس ووئکس نے پویلین بھیجا، کمنٹری کرنے والے منجریکر نے کہا کہ '' پولارڈ کے پاس اننگز کے آغاز میں کھیلنے والا دماغ ہی نہیں ہے''۔

ان ریمارکس کا جواب پولارڈ نے ٹویٹر پر دیتے ہوئے کہا کہ '' سنجے منجریکر آپ کو بولنے کیلیے رقم ملتی ہے اس لیے جو مرضی آئے منہ سے 'اگلنے' کا سلسلہ جاری رکھیں''۔ پولارڈ کے ہموطن ٹینو بیسٹ نے بھی ٹویٹرپر ہی سنجے منجریکر کو ان ریمارکس پر تنقید کا نشانہ بنایا۔
Load Next Story