پیپلز پارٹی اورن لیگ کا مک مکا نہیں چلنے دیں گے عمران خان
پاناما کیس کا فیصلہ آئندہ ہفتے آجائیگا،شریف برادران نے سب اداروں کو قابو کرلیا ہے۔
پاناما کیس کا فیصلہ آئندہ ہفتے آجائیگا،شریف برادران نے سب اداروں کو قابو کرلیا ہے۔ فوٹو: فائل
چیئرمین تحریک انصاف عمران خان نے کہا ہے کہ پیپلز پارٹی اور ن لیگ کا مک مکا نہیں چلنے دیں گے، پاناما کیس کا فیصلہ آئندہ ہفتے آجائے گا، آئندہ انتخابات میں میرٹ پر ٹکٹوں کا فیصلہ میں خود کروں گا۔
بنی گالہ میں ایم پی اے رانا علی سلمان سے ملاقات کے دوران انصاف عمران خان نے کہا کہ نواز شریف پاناما کی وجہ سے پریشان ہیں، شریف برادران نے سب اداروں کو قابو کرلیا ہے، عدلیہ اور فوج سے حکمرانوں کو خطرہ ہے اس لیے ان کو بدنام کر رہے ہیں، پاناما کے فیصلے کا پوری قوم کو انتظار ہے۔ فیصلہ جو بھی آئے اس کے بعد آئندہ انتخابات کے لیے سر توڑ کوشش شروع کر دوں گا، آئندہ انتخابات میں کارکنان کی خواہش اور پارٹی وژن کے مطابق ٹکٹیں دی جائیں گی۔
عمران خان نے مزید کہا کہ دہشت گردوں کیخلاف آپریشن کے پی کے، بلوچستان اور سندھ میں ہو رہا ہے پنجاب میں کیوں نہیں، سب کو معلوم ہے کہ پنجاب میں مسلح گروپس موجود ہیں۔