پاکستان اور بھارت کنٹرول لائن پر کشیدگی کم کرنے پر متفق

پاکستان کامسلسل سرحدی خلاف ورزی پربھارت سے شدید احتجاج، پہلے فائرنگ کرنے کا بھارتی الزام مسترد

بھارتی فوج بھی سیزفائر کی خلاف ورزی نہیں کریگی ،ترجمان جگ دیپ داہیہ ، سرحدی کشیدگی پرتشویش ہے،وزیرتجارت آنندشرما. فوٹو اے ایف پی

پاکستان اوربھارت میں کنٹرول لائن پرکشیدگی کم کرنے پر اتفاق ہوگیاہے۔

یہ اتفاق رائے بدھ کودونوںملکوں کے ڈی جی ملٹری آپریشنزکے درمیان ٹیلی فونک رابطے میں پایاگیا۔بھارتی میڈیاکی رپورٹ کے مطابق ٹیلیفونک رابطے میںدونوںممالک کے فوجی حکام نے کہاکہ کنٹرول لائن پرکشیدگی ختم ہونی چاہیے۔ ادھربھارتی فوج کے ایک ترجمان جگ دیپ داہیہ نے اے ایف پی کو بتایا کہ بھارت اور پاکستان کی فوج کے درمیان کنٹرول لائن پرخونریز فائرنگ کے تبادلے کے بعد فوجی کشیدگی کم کرنے کاسمجھوتہ طے پاگیاہے۔

انھوں نے بتایاکہ بھارت کے ڈی جی ملٹری آپریشنز لیفٹیننٹ جنرل ونود بھاٹیہ اور پاکستان کے ڈی جی ملٹری آپریشنز میجرجنرل اشفاق ندیم کے درمیان دس منٹ تک تبادلہ خیال ہواجس میں پاکستان کے ڈی جی ملٹری آپریشنز نے کہا کہ جنگ بندی کی خلاف ورزی نہ کرنے کی سخت ہدایات دی گئی ہیں جبکہ سرحد پرتعینات بھارتی فوج بھی2003ء سے چلی آ رہی سیزفائر کی خلاف ورزی نہیں کرے گی۔




انھوں نے بات چیت کی مزید تفصیلات نہیں بتائیں ۔ کشمیر میں بھارتی فوج کے ذرائع نے بتایاکہ پاک بھارت اعلیٰ سطح کے فوجی رابطے کے بعد فائرنگ کا کوئی واقعہ پیش نہیںآیا۔ پاکستان نے ٹیلی فونک بات چیت کی تصدیق کی ہے جبکہ پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ آئی ایس پی آر کے مطابق پاک فوج کے ڈی جی ملٹری آپریشنز نے بھارتی ہم منصب سے ہاٹ لائن پرکنٹرول لائن پرتتہ پانی اورجندروٹ سیکٹرزمیں بھارتی فوج کی جانب سے سیزفائرکی ایک مرتبہ پھرخلاف ورزی اورکنڈی پوسٹ پرتعینات پاک فوج کے نائیک اشرف کی شہادت کے واقعے پر شدید احتجاج کیا اوران واقعات کی تحقیقات کا مطالبہ کیااورکہا کہ بھارت کنٹرول لائن پرسیزفائرکااحترام کرے۔

ذرائع کے مطابق پاکستان نے پہلے فائرنگ کرنے کا بھارتی الزام مستردکردیا۔آئی این پی کے مطابق بھارتی وزیرتجارت آنندشرمانے میڈیاکوبتایاکہ کنٹرول لائن واقعات پر تشویش ہے،پاک بھارت تجارتی تعلقات بڑی جدوجہدکے بعدقائم ہوئے ہرگزنہیںتوڑینگے ،خطے میںخوشحالی کے لیے یہ تعلقات اہم ہیں۔

Recommended Stories

Load Next Story