کراچی کے حالات سیاستدان خراب کررہے ہیں شہری
بلدیاتی انتخابات نہیں کرائے گئے، سسٹم فیل ہو چکا، وزیراعظم کی گرفتاری کا فیصلہ اچھا ہے
بلدیاتی انتخابات نہیں کرائے گئے، سسٹم فیل ہو چکا، وزیراعظم کی گرفتاری کا فیصلہ اچھا ہے فوٹو: ایکسپریس
LONDON:
کراچی ایک بہت پر امن شہر تھا، یہاں مختلف قومیتوں اور نسلوں کے لوگ مل جل کر رہتے تھے۔
کچھ عرصے سے یہاں بسنے والوں کے درمیان تعصب پھیلا یا جا رہاہے۔ دہشت گردوں نے یہاں پناہ لے رکھی ہے وہ اور مافیا کے لوگ دہشت گردی کی وارداتیں کرکے کراچی کے حالات خراب کر رہے ہیں۔ ان خیالات کا اظہار کورنگی کے رہائشیوں نے ایکسپریس نیوز کے پروگرام 'کراچی میرا ہے' کے میزبان اویس منگل والا سے گفتگو کرتے ہوئے کیا۔
لوگوں کا کہنا تھا سپریم کورٹ نے وزیرا عظم کی گرفتاری کا اچھا فیصلہ دیا، کراچی کے مختلف علاقوں میں ہی امن و امان کا مسئلہ کیوں ہے؟کچھ علاقوں کو نو گو ایریاز کیوں بنا دیا گیا ہے؟ بلدیاتی نظام جمہوریت کی نرسری ہے مگر پانچ سال گذر گئے پیپلز پارٹی نے بلدیاتی انتخابات نہیں کرائے اور نہ ہی حالات ٹھیک ہوئے۔سسٹم فیل ہو چکا ہے، کراچی کے حالات خراب کرنے کے ذمے دار سیاستدان ہیں ان کے ذاتی مفادات ہیں اور قومی مفاد کوئی نہیں ہے، ہمیں پرانے لوگ نہیں چاہئیں۔
پیپلزپارٹی سندھ کے میڈیا سیل کے انچارج فدا حسین نے کہا سپریم کورٹ کے فیصلے کے بعد جو ردعمل ہوا وہ ذاتی حیثیت میں ہوا۔ انھوں نے کہا کہ ہم نے کراچی کے حالات ٹھیک کرنے کی کوشش کی، مجرموں کو پکڑا بھی گیا مگر وہ عدالتوں سے چھوٹ کر آ جاتے ہیں، سزا دینا حکومت کا کام نہیں، ان کے خیال میں آزاد عدلیہ پر مجرموںکو چھوڑنے کے لیے کوئی دبائو نہیں ہے،ہم پیپلز لوکل گورنمنٹ آرڈیننس بلدیاتی انتخاب کرانے کیلیے ہی لائے تھے مگر چونکہ وقت کم تھا اس لیے بلدیاتی انتخابات کا انعقاد نہ ہو سکا۔