شاہ رخ کی بطور پروڈیوسر اکشے کو لے کر فلم بنانے کی خواہش
اکشے کے ساتھ فلم بنانا چاہتا تھا لیکن نامکمل کہانی اور دیگر وجوہات کی وجہ سے اب تک ایسا ممکن نہ ہوسکا، شاہ رخ خان
اکشے کے ساتھ فلم بنانا چاہتا تھا لیکن نامکمل کہانی اور دیگر وجوہات کی وجہ سے اب تک ایسا ممکن نہ ہوسکا، شاہ رخ خان، فوٹو؛ فائل
بالی ووڈ کے سلطان سلمان خان کے بعد شاہ رخ خان نے بھی اکشے کمار کو لے کر فلم بنانے کی خواہش ظاہر کردی۔
بالی ووڈ کے خطروں کے کھلاڑی اکشے کمار اپنی جاندار اداکاری اور جلدی شوٹنگ مکمل کرنے کی عادت کی وجہ سے بھارتی ہدایتکاروں اورپروڈیوسرز کی نظروں میں رہتے ہیں یہی وجہ ہے کہ وہ باآسانی سال میں 3 سے 4 فلم مکمل کرلیتے ہیں۔ گزشتہ دنوں کرن جوہر اور سلمان خان نے اپنی مشترکہ پروڈکشن میں اکشے کمار کے ساتھ فلم بنانے کا اعلان کیا جس پر اکشے کمار نے بھی فلم میں کام کرنے پر رضامندی کا اظہار کردیا لیکن اب کنگ خان نے بھی ایسی ہی خواہش ظاہر کی ہے۔
اس خبر کو بھی پڑھیں؛ اکشے کمار پہلی بار کرن جوہرکی فلم میں جلوہ گرہونے کو تیار
بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق ایک انٹرویو میں شاہ رخ خان نے کہا کہ میں بھی اکشے کمار کے ساتھ فلم بنانا چاہتا تھا لیکن نامکمل کہانی اور دیگر وجوہات کی وجہ سے ایسا اب تک ممکن نہیں ہوسکا اور سلمان مجھ سے پہلے کامیاب ہوگئے مگر یہ اچھی بات ہے کہ وہ اکشے کے ساتھ فلم بنارہے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ بطور پروڈیوسر مجھے جیسے ہی موقع ملا، اکشے کے ساتھ ضرور فلم کرنا چاہوں گا۔
اس خبر کو بھی پڑھیں؛ شاہ رخ اور اکشے کی فلموں کا باکس آفس پر تصادم کا خدشہ
واضح رہے شاہ رخ خان اور اکشے کمار کی فلموں کے باکس آفس پر تصادم کا خدشہ پیدا ہوگیا ہے جو 11 اگست کو ریلیز ہوں گی تاہم اس حوالے سے دونوں اداکاروں نے کسی قسم کا ردعمل ظاہر نہیں کیا۔