کوہلی آئی پی ایل میں واپسی کے لیے تیار

ویرات کوہلی آسٹریلیا سے ٹیسٹ سیریز کے دوران کندھے کی تکلیف سے دوچار ہوگئے تھے

ویرات کوہلی آسٹریلیا سے ٹیسٹ سیریز کے دوران کندھے کی تکلیف سے دوچار ہوگئے تھے . فوٹو : فائل

HYDERABAD:
رائل چیلنجرز بنگلور کے کپتان ویرات کوہلی نے آئی پی ایل میں واپسی کا اعلان کردیا۔

ویرات کوہلی آسٹریلیا سے ٹیسٹ سیریز کے دوران کندھے کی تکلیف سے دوچار ہوگئے تھے، اس وجہ سے انہیں آئی پی ایل میں اپنی ٹیم کی جانب سے ابتدائی تین میچز سے دور رہنا پڑا تھا اوران کی جگہ آسٹریلیا کے شین واٹسن نے بنگلور کی قیادت کے فرائض نبھائے تھے۔


اس خبر کو بھی پڑھیں :ویرات کوہلی رانچی ٹیسٹ میں کندھے کی انجری کا شکار



اب کوہلی نے اعلان کیاکہ وہ ایک بار پھر میدان میں اترنے کیلیے تیار ہیں، انہوں نے ایک ویڈیو سوشل میڈیا پر شیئر کی جس میں وہ ویٹ لفٹنگ کررہے ہیں، اس سے صاف ظاہر ہوتا ہے کہ وہ کندھے کی تکلیف سے اب نجات پا چکے ہیں۔
Load Next Story