گذری ٹریفک حادثے میں مووی بنانیوالے2 نوجوان ہلاک

ٹریفک حادثے کے ذمے دار ٹریلر ڈرائیور اظہر الحق کو گرفتارکرکے ٹریلر کو تحویل میں لے لیاہے.

24 وہیلر ہیوی ٹریلر نے موٹرسائیکل پر سوار 2 افرادکوٹکر ماردی۔ فوٹو: فائل

سب میرین چورنگی کے قریب ٹریفک حادثے کے دوران شادی کی تقریبات میں مووی بنانے والے2 نوجوان ہلاک ہوگئے جبکہ پولیس نے ٹریفک حادثے کے ذمے دار ڈرائیورکو گرفتارکرکے ٹریلر کو تحویل میں لے لیا۔

تفصیلات کے مطابق گذری کے علاقے سب میرین چورنگی کے قریب بدھ اور جمعرات کی درمیانی شب 24 وہیلر ہیوی ٹریلر نے موٹرسائیکل پر سوار 2 افرادکوٹکر ماردی جس کے نتیجے میں ایک شخص موقع پر ہی ہلاک ہوگیا جبکہ دوسرا شخص شدید زخمی ہوگیا جسے جناح اسپتال پہنچایا گیا جہاں شدید زخمی شخص بھی دوران علاج زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے دم توڑگیا،گذری پولیس کے مطابق ٹریفک حادثے میں جاں بحق ہونے والوںکی شناخت28 سالہ محمد جاوید ولد محمد ابراہیم اور22 سالہ محمد اظہار ولد ذوالفقارکے نام سے ہوئی جو مکان نمبر G-7 فیملی کوارٹرز لانڈھی پولیس اسٹیشن کے رہائشی تھے۔




گذری پولیس کے مطا بق ٹریفک حادثے کے ذمے دار ٹریلر ڈرائیور اظہر الحق کو گرفتارکرکے ٹریلر کو تحویل میں لے لیا ، انھوں نے بتایا کہ ٹریفک حادثے میں ہلاک ہونے والا محمد جاوید لانڈھی پولیس اسٹیشن میں تعینات پولیس اہلکار محمد اسماعیل کا بھائی تھا ، ہلاک شدگان شادی بیاہ کی تقریبات میں مووی بنانے کا کام کرتے تھے اور حادثے کی رات کسی تقریب میں مووی بنا کر واپس آ رہے تھے کہ حادثے کا شکار ہوگئے،انھوں نے بتایا کہ پولیس متوفی محمد جاویدکے بھائی پولیس اہلکار محمد اسماعیل کی مدعیت میں مقدمہ 24/2013 درج کر لیا ۔
Load Next Story