اردو یونیورسٹی انتظامیہ نے حفاظتی اقدامات پرتوجہ نہیں دیاساتذہ
اساتذہ رہنماؤں نے انتظامیہ کومتنبہ کیا ہے کہ اگر فوری طور پر اقدام نہ کیا گیا تولائحہ عمل کا اعلان کریں گے۔
پروفیسر ڈاکٹر اشرف خرم پر حملے اورامتحانی عمل میں رکاوٹیں ڈالنے کے اقدام کی مذمت۔ فوٹو: فائل
وفاقی اردویونیورسٹی عبدالحق کیمپس کی انجمن اساتذہ کے صدر ڈاکٹر اسماعیل موسیٰ اور جنرل سیکریٹری پروفیسر نجم العارفین نے شعبہ تعلیمات کے پروفیسر ڈاکٹر اشرف خرم پر حملے اورامتحانی عمل میں رکاوٹیں ڈالنے کے اقدام کی مذمت کرتے ہوئے جامعہ کی انتظامیہ کو خبردارکیا ہے کہ اساتذہ کو ہراساں کرنے والے طلبا کے خلاف کارروائی نہ کی گئی تو انجمن اساتذہ راست اقدام پر مجبور ہوگی۔
انجمن اساتذہ کے رہنماؤںنے ان عناصرکی جانب سے اساتذہ کو تشدد کا نشانہ بنانے،امتحانی عمل میں رکاوٹیں ڈالنے اور طالب علموں کو امتحان دینے سے روکنے کو یونیورسٹی انتظامیہ کی نااہلی قرار دیتے ہوئے کہا ہے کہ یونیورسٹی انتظامیہ سے متعدد بار امتحانات کے دوران حفاظتی اقدامات کرنے کا مطالبہ کیا گیا تھا جس پر انتظامیہ نے توجہ نہیں دی۔
اساتذہ رہنماؤں نے انتظامیہ کومتنبہ کیا ہے کہ اگر فوری طور پر اقدام نہ کیا گیا تو اسا تذہ کی مشاورت سے لائحہ عمل کا اعلان کریں گے۔