پولیس کا نسٹیبل کے قتل کے 2ملزمان کی ضمانت منظور

اقدام قتل کے مقدمے میں 2 ملزمان کی50,50ہزار روپے کی ضمانت قبل از گرفتاری منظور،قتل کے 2 ملزمان کا جسمانی ریمانڈ

پولیس ملزمان کے خلاف18 نومبر2010 کو کیس داخل کیا گیا تھا۔

سکستھ ایڈیشنل سیشن جج حیدرآباد کی عدالت نے ہٹڑی تھانے کے پولیس کانسٹیبل برکت علی کو قتل کرنے کے مقدمے میں ملزمان عظیم خان پٹھان اور صفی داد پٹھان کی2,2 لاکھ روپے کی ضمانت منظور کرلی ہے۔

پولیس ملزمان کے خلاف18 نومبر2010 کو کیس داخل کیا گیا تھا۔ فرسٹ ایڈیشنل سیشن جج حیدرآباد کی عدالت نے سٹی تھانے کے جعلی چیک کے مقدمے میں محمد عامر میمن کی ضمانت کی درخواست مسترد کر دی ہے۔ تھرڈ ایڈیشنل سیشن جج حیدرآباد کی عدالت نے قاسم آباد تھانے کے اقدام قتل کے مقدمے میں آغا طاہر اور ان کے بیٹے آغا فیصل کی 50,50 ہزار روپے کی ضمانت قبل از گرفتاری منظور کر لی ہے۔ ملزمان باپ بیٹے پر قاسم آباد پولیس نے قاسم آباد مین روڈ پر پلاٹ کے تنازعہ پر ڈاکٹر عاصم نیاز کو گولی مار کر زخمی کرنے کے الزام میں کیس داخل کیا تھا۔




فاضل عدالت نے لطیف آباد بی سیکشن تھانے کی عائشہ یوسف زئی پر تشدد کر کے حمل ضائع کرنے کے مقدمے میں شوہر عزیز آرائیں، ساس نصرت اور نند صباح آرائیں کی 50,50 ہزار روپے کی ضمانت قبل از گرفتاری منظور کر لی ہے۔ انسداد دہشت گردی کی خصوصی عدالت نے پلاٹ پر قبضے کے دوران قاتلانہ حملے کے مقدمے میں امتیاز کھوسو، جھنڈو کھوسو اور عاشق کھوسو کو جوڈیشل ریمانڈ پر جیل بھیج دیا ہے۔ سول کورٹ نمبر چار مکی شاہ تھانے کے قتل کیس میں طارق شیخ کے قتل کے الزام میں سرفراز، فاروق اور عاطف کومزید 2 روز کے تفتیشی ریمانڈ پر جیل بھیج دیا ہے۔
Load Next Story