ڈومیسٹک کرکٹ کا نظام بہتر بنانا چاہتا ہوںمیانداد

پاکستان اور جنوبی افریقہ کے درمیان سیریز دلچسپ ثابت ہوگی، ڈی جی پی سی بی

آل رائونڈر شاہدآفریدی قائد اعظم ٹرافی میں کسی بھی ٹیم کی نمائندگی کر سکتے ہیں فوٹو: اے پی پی/فائل

ISLAMABAD:
سابق ٹیسٹ کپتان جاوید میانداد نے کہا ہے کہ پاکستان اور جنوبی افریقہ کے درمیان سیریز دلچسپ ثابت ہوگی۔

ڈومیسٹک کرکٹ کا نظام بہتر بنانا چاہتا ہوں، شاہدآفریدی قائد اعظم ٹرافی میں کسی بھی ٹیم کی نمائندگی کر سکتے ہیں، انھوں نے ان خیالات کا اظہار جمعرات کو نیشنل اسٹیڈیم کراچی میں میڈیا سے غیر رسمی گفتگو کے دوران کیا،پی سی بی کے ڈائریکٹر جنرل نے کہا کہ کر کٹ میں کوئی بھی بات حتمی طور پر نہیں کہی جاسکتی تاہم کامیابیوں کے تناسب سے میزبان ٹیم بہتر ہے۔


انھوں نے کہا کہ پاکستان کا دورئہ جنوبی افریقہ بیحد اہم اور ہمارے کھلاڑیوں کیلیے امتحان ثابت ہوگا،وہاں کی تیز وکٹوں پر صرف بیٹنگ ہی نہیں بلکہ بولنگ اور فیلڈنگ میں بھی آزمائش ہوگی، ایک سوال پر انھوں نے کہا کہ ملک میں کرکٹ ٹیلنٹ کی کوئی کمی نہیں تاہم یہ پاکستان کی بدقسمتی ہے کہ اسے زیادہ کھیلنے کے مواقع نہیں مل رہے اور ہم ہوم میچزسے بھی محروم ہیں۔



میانداد نے کہاکہ میں ڈومیسٹک کرکٹ کے نظام میں بہتری لانے کے لیے کوشاں اور مختلف خطوط پر کام کر رہا ہوں،ہمارا سسٹم اس طرز کا ہونا چاہیے جس میں ہر کھلاڑی کو اپنی صلاحیتوں کے اظہار کے بھر پور مواقع میسر ہوں اور وہ ملک کے کسی بھی حصہ میں جاکر کسی ٹیم کی نمائندگی کرسکے، انھوں نے کہا کہ ایچ بی ایل سے تعلق رکھنے والے سابق ٹیسٹ کپتان کی قائد اعظم ٹرافی میں شرکت میں کوئی رکاوٹ نہیں، وہ کسی بھی ٹیم کی جانب سے قومی ٹورنامنٹ میں شریک ہو سکتے ہیں۔
Load Next Story