پی سی بی ایوارڈزمصباح کو نظرانداز کیے جانے پر سابق کرکٹرز حیران

ہر مشکل گھڑی میں کام آنے والے پلیئرپر سعید اور حفیظ کو ترجیح دی گئی، راشد لطیف

سابق کرکٹر نے پی سی بی کی جابب سے مصباح الحق کو ایوارڈز میں نظر انداز کیے جانے پر سخت حیرت اور افسوس کا اظہار کیا ہے فوٹو: فائل

پاکستان کے سابق ٹیسٹ کپتان راشد لطیف نے پی سی بی کی سہ رکنی کمیٹی کی جانب سے قومی ٹیسٹ کپتان مصباح الحق کو ایوارڈز میں نظر انداز کیے جانے پر سخت حیرت اور افسوس کا اظہار کیا ہے،انھوں نے کہا کہ اگر میں ان کی جگہ ہوتا تو ضرور احتجاج کرتا،

غیرملکی نیوز ایجنسی کو انٹرویو میں راشد لطیف نے کہا کہ پاکستان کیلیے ہر مشکل گھڑی میں کام آنیوالے قومی کپتان کی جگہ پی سی بی ایوارڈز میں سعید اجمل اور محمد حفیظ کو ترجیح دی گئی، انھوں نے کہا کہ مصباح پاکستان کے سب سے کامیاب کپتان ثابت ہوئے۔




جنھوں نے انگلینڈ کیخلاف سیریز میں بہترین انداز میں قیادت کرتے ہوئے3-0سے کامیابی دلائی،پھر بھارت کے خلاف سیریز جیتی لیکن بدقسمتی سے ان کی خدمات کو نہیں سراہا گیا۔

سابق چیف سلیکٹر محسن خان نے بھی کپتان کیساتھ بے اعتنائی برتنے پر اظہار تاسف کیا، انھوں نے کہا کہ بورڈ کی عدم توجہی درست نہیں، مصباح نے قومی ٹیم کو یکجا کرنے میں اہم کردار ادا کیا ہے ، وہ بھی ایوارڈ حاصل کرنے کے مستحق تھے۔
Load Next Story