مذاکرات سے ہی ہرمسئلہ حل کیا جاسکتا ہےگورنر سندھ
لانگ مارچ کے شرکا کے مطالبات کی منظوری قوم کی کامیابی ہے،ڈاکٹرعشرت العباد
لانگ مارچ کے شرکا کے مطالبات کی منظوری قوم کی کامیابی ہے،ڈاکٹرعشرت العباد۔ فوٹو: فائل
گورنر سندھ ڈاکٹر عشرت العباد خان نے کہا ہے کہ لانگ مارچ کے مسئلہ کا حکمت عملی اور مذاکرات کے ذریعے حل جمہوریت کی کامیابی ہے۔
انھوں نے اسلام آباد میں ڈاکٹر طاہر القادری اور حکومتی ٹیم کے درمیان مذاکرات کی کامیابی کا خیر مقدم کیاہے، انھوں نے کہا کہ اس عمل سے یہ بات واضح ہوگئی کہ مذاکرات سے ہی ہر مسئلہ حل کیا جاسکتا ہے، آج کے مذاکرات کی کامیابی سے پوری دنیا پر یہ عیاں ہوگیا کہ پاکستانی قوم جمہوریت کا تسلسل چاہتی ہے۔
انھوں نے کہا کہ مذاکرات کی کامیابی صدر آصف علی زرداری، وزیر اعظم، متحدہ قومی موومنٹ کے قائد الطاف حسین اور اتحادی جماعتوں کے رہنمائوں کی پاکستان ، قوم اور جمہوریت کے لیے مثبت وژن کی عکاسی ہے ،گورنر نے ڈاکٹر طاہر القادری اور ان کے رفقا کے تعاون کو بھی سراہا ، ڈاکٹر عشرت العبادخان نے واضح کیا کہ یہ کسی کی ہار یا جیت نہیں پوری قوم اور جمہوریت کی کامیابی ہے ، انھوں نے امید ظاہر کی کہ دیگر جماعتیں بھی اس کا خیرمقدم کریں گی ۔