شیری رحمن کیخلاف ہائیکورٹ فیصلے کیخلاف اپیل منظور کارروائی کاحکم
شیری رحمان نے توہین رسالت قانون پر تبصرہ کرتے ہوئے توہین آمیز رویہ اختیارکیا تھا۔
شیری رحمان نے توہین رسالت قانون پر تبصرہ کرتے ہوئے توہین آمیز رویہ اختیارکیا تھا۔ فوٹو: فائل
LONDON:
سپریم کورٹ نے امریکا میں پاکستان کی سفیرشیری رحمان کے خلاف توہین رسالت قانون کے بارے میںمبینہ توہین آمیزالفاظ استعمال کرنے سے متعلق اپیل منظورکرکے پولیس حکام کوقانون کے مطابق کارروائی کی ہدایت کی ہے۔
شیری رحمان کیخلاف توہین رسالت کی کارروائی کیلئے فہیم گل نامی شخص نے سیشن کورٹ ملتان میں درخواست دائرکی تھی کہ ایک ٹی وی پروگرام میں شیری رحمان نے توہین رسالت قانون پر تبصرہ کرتے ہوئے توہین آمیز رویہ اختیارکیا ہے جس پر عدالت سے توہین رسالت کی کارروائی کی استدعا کی گئی تھی۔عدالت نے یہ درخواست خارج کردی جبکہ سیشن کورٹ کے فیصلے کیخلاف اپیل لاہور ہائیکورٹ نے بھی خارج کردی ۔درخواست گزار نے فیصلہ سپریم کورٹ میں چیلنج کیا تھا ،گزشتہ روز جسٹس انور ظہیر جمالی کی سربراہی میں بینچ نے مقدمے کی سماعت کی اور دلائل سننے کے بعداپیل منظورکرکے ملتان پولیس کو قانون کے مطابق کارروائی کا حکم دیا ہے۔