وکیلوں سے بھی بھتہ طلب عدم ادائیگی پر لائرز چیمبر اڑانے کی دھمکی
بھتہ خوروں نے موبائل فون سے کال کرکے24گھنٹوں میں تمام وکلا سے فی کس 10ہزار روپے جمع کرکے بھیجنے کی ہدایت کی ہے
بھتہ خوروں نے موبائل فون سے کال کرکے24گھنٹوں میں تمام وکلا سے فی کس 10ہزار روپے جمع کرکے بھیجنے کی ہدایت کی ہے, فائل فوٹو
ایم اے جناح بوتل گلی سے متصل لائرز چیمبر کے وکلاسے بھی بھتہ طلب کیا گیا ہے، بھتہ خوروں نے بھتے کی عدم ادائیگی پر چیمبر بارود سے اڑانے کی دھمکی دی ہے، بھتہ خوروں نے 24 گھنٹوں میں تمام وکلا سے فی کس10 ہزار روپے جمع کرکے ایزی پیسہ سے رقم بھیجنے کی ہدایت کی ہے،
تفصیلات کے مطابق کراچی بار وسندھ بار ایسوسی ایشن کے ممبر و سینئر وکیل مختار احمد مغل نے کراچی بار و سندھ بار سمیت اعلیٰ حکام کو تحریری درخواست دی ہے اور موقف اختیار کیا ہے کہ اس کے موبائل فون پر متعدد موبائل نمبرز 0333,3888227, 03142182226,03002475578. اور پی ٹی سی ایل نمبر 021,34813136 سے بھتہ خوروں نے فون کیا اور بھتہ طلب کیاہے،
انھوں نے 24گھنٹے میں تمام چیمبر میں موجود تمام وکلا سے فی کس دس ہزار روپے جمع کرکے ایزی پیسہ کے ذریعے عبدالستار نامی شخص کے شناختی کارڈ 4140.31939973پر بھیجنے کی تلقین کی ہے اور عدام ادائیگی پر بارود سے چیمبر اڑانے کی دھکی دی گئی ہے،کراچی بار نے اعلیٰ حکام کو فوری وکلاکو تحفظ فراہم کرنے کی استدعا کی ہے اور ایس ایچ او آرام باغ کو بھی مطلع کردیا ہے کہ وہ فوری مذکورہ ملزمان کے خلاف کارروائی کریں، دریں اثناء سی پی ایل سی کو بھی درخواست ارسال کردی گئی ہے۔