کراچی اسٹاک مارکیٹ زبردست خریداری 4 نفسیاتی حدیں بیک وقت بحال

لانگ مارچ کا معاملہ خوش اسلوبی سے نمٹنے اور سیاسی فضا بہتر ہونے پر تیزی، انڈیکس 311 پوائنٹس بڑھ کر 16602 ہوگیا۔

84 فیصد شیئر پرائسز اورمارکیٹ سرمایہ میں63 ارب روپے کااضافہ، سوگ کے باعث کاروبار ایک سیشن تک ہی محدود رہا۔ فوٹو : فائل

ملک کے سیاسی افق پر چھائے سیاہ بادل چھٹنے اور لانگ مارچ کے خاتمے کے بعد کراچی اسٹاک مارکیٹ میں بھی کاروباری سرگرمیاں تیز ہوگئیں۔

جمعہ کو کراچی اسٹاک ایکس چینج میں تیزی کا رجحان رہا کے ایس ای 100 انڈیکس 310.68 پوائنٹس اضافے سے 16601.77 پوائنٹس کی سطح پر بند ہوا، لانگ مارچ کا معاملہ خوش اسلوبی سے نمٹنے، ریٹینل پاور کیس میں 6روز کی مہلت نے سرمایہ کاروں کا اعتماد بحال کردیا اور سرمایہ کاروں کی جانب سے نئی سرمایہ کاری میں نمایاں سرگرمی دیکھی گئی، ایم کیو ایم کے یوم سوگ کے باعث کاروبار ایک سیشن تک ہی محدود رہا۔

کراچی اسٹاک ایکس چینج کی انتظامیہ سے دوسرا کاروباری سیشن منعقد نہ کرانے کا فیصلہ کیا گیا اور ٹریڈنگ ایک سیشن کے بعد معطل ہوگئی۔ ماہرین کے مطابق پیر کو ہونے والی نمایاں مندی اور 525 پوائنٹس کمی کے اثرات کاروباری ہفتے کے دیگر چار سیشنز میں زائل ہوگئے جس میں جمعہ کو ہونے والی تیزی نے نمایاں کردار ادا کیا، تیزی کے باعث84 فیصد حصص کی قیمتوں میں اضافہ ہوا جبکہ کاروباری حجم جمعرات کے مقابلے میں25 فیصد زائدرہا، کاروبار میں بہتری کے سبب مارکیٹ سرمایہ میں 63ارب روپے سے زائد کا اضافہ ہو۔




مارکیٹ ایک ہی دن میں 4 نفسیاتی حدیں عبور کرگئی، حصص مارکیٹ میں رواں ہفتے میں 500 پوائنٹس کی بدترین مندی کے بعد آخری تین روز مارکیٹ تیزی کی جانب گامزن رہی اور جمعہ کو بھی کاروبار کا آغاز 250 پوائنٹس کی تیزی سے ہوا اور تیزی کا تسلسل سارا دن جاری رہا، کاروبار کے اختتام پر کے ایس ای 100 انڈیکس 310.68 پوائنٹس اضافے سے 16601.77پوائنٹس پر بند ہوا۔

جبکہ کے ایس ای 30انڈیکس238.23 پوائنٹس اضافے سے 13542.20 پوائنٹس ، کے ایم آئی 30انڈیکس 517.72پوائنٹس اضافے سے 28734.19 پوائنٹس پر بند ہوا، جمعہ کو 18 کروڑ 17 لاکھ 23ہزار920 شیئرزکا کاروبار ہوا، جمعہ کو 321کمپنیوں کے حصص کا کاروبار ہوا جن میں سے269کمپنیوں کے حصص کے بھاؤ میں اضافہ رہا اور 39کمپنیوں کے حصص میںکمی ہوئی جبکہ 13 کمپنیوں کے حصص کے بھاؤ مستحکم رہے۔

Recommended Stories

Load Next Story