اہلسنّت والجماعت کا کارکن قیوم آباد قبرستان میںسپرد خاک

چیف جسٹس دہشت گردی کے واقعات کانوٹس لیں،رہنمااہلسنت و الجماعت.

اہلسنت والجماعت کے کارکن محمد طلحہ کی نماز جنازہ بھٹائی کالونی جامع مسجد ابراہیم میں ادا کی جا رہی ہے۔ فوٹو: ایکسپریس

اہلسنت و الجماعت کے کورنگی سیکٹر کے رکن حافظ محمد طلحہ کو قیوم آباد کے قبرستان میں سپرد خاک کردیا گیا۔

ان کی نماز جنازہ جامع مسجد ابراہیم کورنگی کراسنگ بھٹائی کالونی میں ادا کی گئی ،نماز جنازہ کے شرکا سے خطاب کرتے ہوئے اہلسنت و الجماعت کے صوبائی رہنما مولانا اللہ وسایا صدیقی نے کہا کہ اہلسنت کے قتل عام پر حکومتی اداروں کی خاموشی تشویشناک ہے ، چیف جسٹس اہلسنت کے قتل کا نوٹس لیں ،انھوں نے کہاکہ کراچی میں روزانہ دینی مدارس کے طلبا کو نشانہ بنایا جارہا ہے،شاہ زیب کے قاتل گرفتار ہوسکتے ہیں تو کیا وجہ ہے کہ اہلسنت کے قاتل گرفتار نہیں ہوسکتے۔


 



چیف جسٹس شاہ زیب کیس پر سوموٹو ایکشن لے سکتے ہیں تو اہلسنت کے قتل عام ایکشن کیوں نہیں لیا جاتا ، انھوں نے اس موقع پر متحدہ کے رکن صوبائی اسمبلی منظر امام اور مدرسہ انورا العلوم مہران ٹاؤن کے طلبا کے قتل کی بھی شدید الفاظ میں مذمت کی اور افسوس کا اظہار کیا ،انھوں نے اس موقع پر حکومت سے مطالبہ کیا کہ وہ اہلسنت کے قتل میں ملوث دہشت گردوں کیخلاف فوری طور پر کارروائی کرے۔
Load Next Story