ٹینس میچز بارش سے متاثر سرینا نے ریڈوانسکا کوہرادیا
مرے نے ومبلڈن سینٹرکی100ملین پائونڈسے تیارشدہ چھت ٹپکنے کی نشاندہی کردی
اینڈی مرے نے ومبلڈن سینٹرکی 100 ملین پائونڈ کی لاگت سے تیار ہونے والی چھت کے ٹپکنے کی نشاندہی کردی. فوٹو اے ایف پی
KARACHI:
اولمپکس کے ٹینس میچز بارش سے متاثر ہونے لگے، گذشتہ روز ویمنز سنگلز ٹینس میں امریکا کی سرینا ولیمز نے ازسزیلا ریڈوانسکا کومات دیکر تیسرے رائونڈ میں جگہ بنالی،ورلڈ نمبرون بیلاروس کی وکٹوریا آذرنیکا نے رومانیہ کی ایرینا کیمیلیاکیخلاف کامیابی حاصل کی، الیکسینڈرا ووزینک نے مارینا ایراکوو کو ہرایا،
ماریا کریلنکو نے مارینو کو شکست دی، سبائن لیسکی نے تیونس کی انس جیبور کو زیر کیا، برطانیہ کی لیورا روبسن نے لوسیا سفارووا کا قصہ تمام کیا، ویرا زونو ریوا نے فرانسسکا شیوانے کو مات دی، جمہوریہ چیک کی پیٹرا کیوٹوا نے چینی پلیئر پینگ شوئی کو ہرایا، ایناایوانووک نے الینا بالٹچا پر قابو پایا۔مینز سنگلز میں ڈیجووک نے اطالوی حریف فابیو فوگنینی پرغلبہ پایا۔جبکہ روڈک نے مارٹن کلزان اور عالمی نمبرون راجرفیڈرر نے جولین بینیٹو کو ٹھکانے لگایا،
آسٹریلیا کے لیٹن ہیوٹ نے یوکرینی اسٹیکوف کو زیر کیا، مارن کلک نے جرگن میلزر کو زیر کیا، ڈیل پوٹرو نے آندریس سیپی کو مات دی۔ دریں اثنا برطانیہ کے نمبر ون ٹینس پلیئر اینڈی مرے نے ومبلڈن سینٹرکی 100 ملین پائونڈ کی لاگت سے تیار ہونے والی چھت کے ٹپکنے کی نشاندہی کردی، ان کا کہنا ہے کہ گذشتہ روز میچ کے دوران میرے سامان کے قریب بارش کا پانی گرا ہوا تھا،
منتظمین کو یہ مسئلہ حل کرنا ہوگا، انتظامیہ کی جانب سے میچ کے بعد چھت کا معائنہ کیا گیا تاہم ترجمان کا کہنا ہے کہ کسی بھی قسم کا تعمیراتی کام اب اگلے مینٹیننس سیزن میں کیا جائے گا۔