امن کیلیے دہشت گردی اور انتہا پسندی کا خاتمہ کرنا ہوگا

بے گناہ شہریوں کی شہادت کے بعد اب کس چیز کا انتظار کیا جا رہا ہے،شاہی سید.

بے گناہ شہریوں کی شہادت کے بعد اب کس چیز کا انتظار کیا جا رہا ہے،شاہی سید۔ فوٹو: فائل

عوامی نیشنل پارٹی سندھ کے صدر سینیٹر شاہی سید نے کہا ہے کہ معاشرے کو تشدد سے پاک کرنے کیلیے جدوجہد جاری رکھے ہوئے ہیں۔

ملک میں دہشت گردی کے خاتمے کیلیے قومی اداروں اور سیاسی جماعتوں کو ایک نکتے پر جمع ہونا پڑے گا، جی ایچ کیو سمیت ہماری اہم دفاعی تنصیبات پر حملوں ، اہم حکومتی شخصیات، عوامی نمائندوں، قانون نافذ کرنے اداروں اور ہزاروں بے گناہ شہریوں کی شہادت کے بعد اب کس چیز کا انتظار کیا جا رہا ہے، جمہوریت کیلیے امن کا قیام ضروری ہے اور امن کیلیے دہشت گردی اور انتہا پسندی کا خاتمہ کرنا ہوگا۔


 



ان خیالات کا اظہار عوامی نیشنل پارٹی سندھ کے صدر سینیٹر شاہی سید نے مردان ہائوس میں کیماڑی سے آئے ہوئے پارٹی وفد سے ملاقات کے دوران کیا ، انھوں نے مزید کہا کہ جیو اور جینے دو پر یقین رکھتے ہیں، حقوق کے حصول کیلیے جدوجہد جاری رکھیں گے کارکنان عام انتخابات کی تیاریاں شروع کر دیں،تاجر برادری، ٹرانسپورٹرز اور تمام شہریوں کو پر امن یوم سیاہ منانے پر اظہار تشکر کرتے ہیں۔
Load Next Story