مسئلہ کشمیرحل نہ ہوا تو ایٹمی جنگ ہوگی رشید ترابی

عالمی برادری سنگینی کا احساس کرے ، بھارت کشمیریوں کا غلا م نہیں رکھ سکتا.

عالمی برادری سنگینی کا احساس کرے ، بھارت کشمیریوں کا غلا م نہیں رکھ سکتا. فوٹو: آئی این پی

جماعت اسلامی آزاد جموں و کشمیرکے امیر عبدالرشید ترابی نے کہاہے کہ مسئلہ کشمیرحل نہ ہواتو چوتھی عالمگیراور ایٹمی جنگ ہوگی، اس جنگ میں پوری دینا متاثر ہوگی عالمی برادری کو اس سنگینی کا احساس کرنا ہوگا ۔

بھارت کشمیریوں کا غلا م نہیں رکھ سکتا ، ان خیالات کااظہارانھوںنے قاضی حسین احمدکی یاد میں تعزیتی ریفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ انہوں نے کہاکہ پاکستان کی قومی قیادت قاضی حسین احمد کے نقش قدم پر چلتے ہوئے کشمریوں کے دکھوں کا مداوا کرے ،بھارت کے جنگی عزائم کسی سے پوشیدہ نہیں ،پاکستان کی سلامتی کے درپے بھارت سے تمام طر ح کے تعلقات ختم کرکے صرف اورصرف مسئلہ کشمیر پر بات جیت کی جائے۔




انھوںنے کہاکہ بھارت نے ہمیشہ مذاکرات کے نام پر کشمیریوں کو دھوکہ دیاہے عالمی دبائو کر کم کرنے اور کشمیریوںکی آزادی کی تحریک کو ختم کرنے کے لیے بھارت نے مذاکرات کو ہتھیار کے طوراستعمال کیاہے،انھوںنے کہاکہ آزادی کشمیر کی اسمبلی بھارت کو موسٹ فیورڈ نیشن قراردینے پر قوم سے معافی مانگے اور تحریک آزادی کشمیرکی کامیابی کے لیے بیس کیمپ کے کردار کو بحال کرے،کشمیرکی آزادی اور عوامی مسائل کے حل کے لیے بیس کیمپ کے کردار کو بحال کرناہوگا ۔
Load Next Story