مانسہرہ سیاحوں کی گاڑی کھائی میں گرنے سے 5افراد جاں بحق

کاغان جارہی تھی،گھنول میں تیزرفتاری اوربرف سے پھسلن کے باعث کھائی میں جاگری.

ہلاک ہونے والوں میں ڈرائیور بھی شامل، بعض لاشیں لواحقین کے حوالے کردی گئیں. فوٹو: فائل

مانسہرہ میں گھنول کے قریب سیاحوں کی گاڑی کھائی میں گرنے سے 5 افراد جاں بحق ہوگئے۔

مانسہرہ سے کاغان جانے والی گاڑی تیزرفتاری اوربرف سے پھلسن کے باعث ڈرائیورسے بے قابوہوکر700 فٹ گہری کھائی میں جاگری۔ جس کے نتیجے میں 5 افرادموقع پرہی جاںبحق ہوگئے۔




جاں بحق ہونے والوں میں ڈرائیورمحمدسلیم ،نصیر،سعید الرحمن، ضیا الرحمن اور محمد سلیم شامل ہیں، تمام لاشوں کوبالاکوٹ کے مقامی اسپتال منتقل کیا گیا جہاں سے بعض لاشیں لواحقین کے حوالے کردی گئیں۔
Load Next Story