طاہرالقادری کے ایشومیں جیت جمہوریت کی ہوئی چوہدری شجاعت

طاہرالقادری کےدھرنےکےحوالےسےپیپلزپارٹی اوراتحادیوں نےدانشمندی کامظاہرہ کیا جس کےباعث حالات کوبہتربنانے میں مدد ملی۔

طاہرالقادری کےدھرنےکےحوالےسےپیپلزپارٹی اوراتحادیوں نےدانشمندی کامظاہرہ کیا جس کےباعث حالات کوبہتربنانے میں مدد ملی۔ فوٹو: فائل

مسلم لیگ (ق) کے صدر چوہدری شجاعت نے کہا ہے کہ پیپلزپارٹی کی قیادت نے دھرنے کے معاملے پرمفاہمت اور برداشت کا مظاہرہ کیا ہے۔


اسلام آباد میں مختلف وفود سے گفتگو کرتے ہوئے انھوں نے کہا کہ سیاست ناممکنات کو ممکن بنانے کا نام ہے۔ مذاکرات ہی مسائل کا واحد حل ہیں۔ طاہرالقادری کے دھرنے کے حوالے سے پیپلزپارٹی اور اتحادیوں نے دانشمندی کا مظاہرہ کیا جس کے باعث حالات کو بہتر بنانے میں مدد ملی۔ دھر نے سے متعلق جو کچھ بھی کیا وہ ملک اور قوم کے مفاد میں کیا۔ چوہدری شجاعت نے کہا کہ طاہرالقادری کے معاملے میں جیت جمہوریت کی ہوئی ہے، جس کے ملکی سیاست پرمثبت اثرات مرتب ہوں گے۔ لیگی وفود نے شجاعت کوطاہر القادری کے ساتھ کامیاب مذاکرات پرانھیں مبارکباد دی اور پھول پیش کیے۔
Load Next Story