آسٹریلین نیشنل جونیئرہاکی پاکستان نے وکٹوریہ کوہرادیا

کھلاڑیوں نےتمام شعبوں میں انتہائی عمدہ کھیل کا مظاہرہ کرتے ہوئے میچ کا نتیجہ اپنے نام کیا،ہیڈکوچ کامران

کھلاڑیوں نےتمام شعبوں میں انتہائی عمدہ کھیل کا مظاہرہ کرتے ہوئے میچ کا نتیجہ اپنے نام کیا،ہیڈکوچ کامران ۔ فوٹو: فائل

آسٹریلین نیشنل جونیئر ہاکی چیمپئن شپ میں پاکستان نے ابتدائی میچ میں وکٹوریہ کو 1-2 سے ہرا دیا۔

پاکستان اور وکٹوریہ کے درمیان مقابلے کے تمام گولزپنالٹی کارنرز پرہوئے، گرین شرٹس کی طرف سے غضنفرعلی اوراحمد ندیم نے گیند کو جال کی راہ دکھائی، میزبان سائیڈ کا واحد گول ریان نینگلے کے نام رہا۔


اس خبر کو بھی پڑھیں :قومی جونیئرہاکی ٹیم کی دورہ آسٹریلیا کے دوران پہلی کامیابی

ہیڈکوچ کامران اشرف کا کہنا ہے کہ کھلاڑیوں نے تمام شعبوں میں انتہائی عمدہ کھیل کا مظاہرہ کرتے ہوئے میچ کا نتیجہ اپنے نام کیا، چیمپئن شپ کے دوران ہمیں مزید کافی میچز کھیلنے ہیں، ان مقابلوں میں جیت سے ٹور کا زیادہ سے زیادہ فائدہ اٹھانے پر توجہ مرکوز ہوگی۔
Load Next Story