نئے کرنسی نوٹوں کا اجراکل سے شروع ہوگا
اصل سی این آئی سی کاپی کے ساتھ پیش کرنے پربینک سے10اور20 روپے نوٹ کا پیکٹ ملے گا
اصل سی این آئی سی کاپی کے ساتھ پیش کرنے پربینک سے10اور20 روپے نوٹ کا پیکٹ ملے گا فوٹو/ایکسپریس
اسٹیٹ بینک آف پاکستان نے رمضان المبارک کے دوران عوام کو نئے کرنسی نوٹوں کی فراہمی کیلیے کمرشل بینکوں کی 10ہزار سے زائد شاخوں کے وسیع نیٹ ورک سے مکمل استفادہ کرنے کا فیصلہ کیا ہے،
اس مقصد کیلیے اسٹیٹ بینک آف پاکستان بینکنگ سروسز کارپوریشن (ایس بی پی بی ایس سی) نے کمرشل بینکوں کو ان کے برانچ نیٹ ورک کی مناسبت سے نئے کرنسی نوٹوں بالخصوص چھوٹی مالیت (10 روپے سے 100 روپے تک مالیت ) کے نئے کرنسی نوٹوں کی وافر تعداد میں فراہمی کیلیے بھرپور انتظامات کیے ہیں،
کمرشل بینکوں کی شاخیں یکم اگست 2012 سے لے کر عید الفطر سے قبل آخری کاروباری روز تک (یا اسٹاک کے ختم ہونے تک) اصل کمپیوٹرائزڈ قومی شناختی کارڈ اس کی ایک نقل کے ساتھ پیش کرنے پر برانچ میں آنے والے ہر فرد/کھاتیدار کو 10 روپے اور 20 روپے والے نئے کرنسی نوٹوں کا صرف ایک ایک پیکٹ جاری کریں گی تاہم بینکوں کی شاخیں اپنے کارپوریٹ کلائنٹس کو کمپنی کے لیٹر ہیڈ پر مجاز نمائندے کے دستخط کے ساتھ درخواست کی وصولی پر 10 روپے اور 20 روپے مالیت کے نئے کرنسی نوٹوں کے زیادہ سے زیادہ 5، پانچ پیکٹس فراہم کرسکتی ہیں،
کمرشل بینکوں سے نئے کرنسی نوٹوں کے حصول میں عوام کو پیش آنے والی کسی قسم کی بھی مشکلات دور کرنے کیلیے ایس بی پی بی ایس سی نے ہیلپ ڈیسک قائم کی ہے جس سے ٹیلی فون نمبرز 021-32455470 اور 021-32455454 پر رابطہ کیا جاسکتا ہے۔ شکایات ای میل ایڈریس freshnotes@sbp.org.pk یا ترجمان اسٹیٹ بینک آف پاکستان کو ان کے ای میل ایڈریس syed.wasimuddin@sbp.org.pk پر بھی بھیجی جاسکتی ہیں،
اسٹیٹ بینک آف پاکستان بینکنگ سروسز کارپوریشن نے نئے کرنسی نوٹوں کی فراہمی میں بینکوں کی جانب سے کسی قسم کی بے قاعدگی کی صورت میں بینکوں پر جرمانے کیلیے طریقہ کار نافذ کردیا ہے، رمضان المبارک کے دوران عوام کو نئے کرنسی نوٹوں کی فراہمی کے سلسلے میں اسٹیٹ بینک کی ہدایات کی خلاف ورزی کرنے پر بینکوں پر جرمانے بھی عائد کیے جائیں گے۔