بینک 20میگاواٹ قابل تجدیدپاورپلانٹس کی فنڈنگ کرسکیں گے

ایک منصوبے کیلیے قرضے کی حد3ارب مقرر،بینک زیادہ فنڈنگ اپنے وسائل سے کرینگے

ایک منصوبے کیلیے قرضے کی حد3ارب مقرر،بینک زیادہ فنڈنگ اپنے وسائل سے کرینگے فوٹو/ایکسپریس

KHOST:
اسٹیٹ بینک نے 'قابل تجدید توانائی استعمال کرنے والے پاور پلانٹس کی فنانسنگ اسکیم' کے تحت قرض حاصل کرنے کیلیے قابل تجدید بجلی کے تمام منصوبوں کی پیداواری گنجائش کی حد کو 10 میگاواٹ سے بڑھا کر 20 میگاواٹ کردیا ہے۔


اسٹیٹ بینک سے گزشتہ روزبینکوں اور ترقیاتی مالی اداروں کے صدوراورسی ای اوز کو جاری کیے گئے سرکلرکے مطابق بینک اورترقیاتی مالی ادارے ایسے اسپانسرز کی فنانسنگ کی درخواستوں پر غور کر سکتے ہیں جو قابل تجدید توانائی کے ان تمام ذرائع کو استعما ل کرتے ہوئے جو مذکورہ اسکیم کے تحت آتے ہیںزیادہ سے زیادہ 20 میگاواٹ کی پیداواری گنجائش کا پاور پراجیکٹ لگانا چاہتے ہیں،

اسکیم کے تحت قابل تجدید بجلی کے ایک منصوبے کی فنانسنگ کی زیادہ سے زیادہ حد بھی 3 ارب روپے مقرر کی گئی ہے تاکہ زیادہ سے زیادہ قرض گیروں کو قرضے دیے جا سکیں تاہم بینک اورترقیاتی مالی ادارے اپنی قرضہ پالیسیوں کے مطابق اپنے وسائل میں سے مذکورہ حد سے زیادہ بھی قرض دے سکتے ہیں بشرطیکہ پروڈنشل ریگولیشنز کی خلاف ورزی نہ ہو، اسٹیٹ بینک نے یہ اقدامات متبادل توانائی ترقی بورڈ (اے ای ڈی بی) کا فیڈ بیک موصول ہونے کے بعد کیے ہیں جن کا مقصد ملک میں قابل تجدید توانائی استعمال کرنے والے پاور پلانٹس کو فروغ دینا ہے۔
Load Next Story