آسٹریلین جونیئرز ہاکی پاکستان نے کوئنزلینڈ کو شکست دے دی

پُرامید ہیں کہ کھلاڑی عمدہ کارکردگی کا سلسلہ ایونٹ کے اگلے میچز میں بھی جاری رکھیں گے،ٹیم مینجمنٹ

پُرامید ہیں کہ کھلاڑی عمدہ کارکردگی کا سلسلہ ایونٹ کے اگلے میچز میں بھی جاری رکھیں گے،ٹیم مینجمنٹ . فوٹو : فائل

آسٹریلین جونیئرز ہاکی چیمپئن شپ میں پاکستان نے کوئنزلینڈ کو شکست دے دی۔

آسٹریلین نیشنل جونیئرز ہاکی چیمپئن شپ میں پاکستان نے کوئنزلینڈ کو ایک کے مقابلے میں3 گول سے شکست دے کر دوسری کامیابی سمیٹ لی، افراز احمد نے شاندار کارکردگی کا مظاہرہ کرتے ہوئے 2 بار گیند کو جال میں پھینکا جب کہ نوید عالم نے ایک گول کیا۔


اس خبر کو بھی پڑھیں :آسٹریلین نیشنل جونیئرہاکی؛ پاکستان نے وکٹوریہ کوہرادیا

میزبان سائیڈ کی طرف سے واحد گول لیوس نے بنایا، ٹیم مینجمنٹ کے مطابق ٹیم کے کھیل میں دن بہ دن بہتری آرہی ہے، پُر امید ہیں کہ کھلاڑی عمدہ کارکردگی کا سلسلہ ایونٹ کے اگلے میچز میں بھی جاری رکھیں گے۔
Load Next Story