سری لنکا نے غیرقانونی طور پر ٹیموں کو کھلانے کا بڑا اسکینڈل پکڑلیا
سری لنکن بورڈ اس معاملے پر مزید تحقیقات کرے گا۔
سری لنکن بورڈ اس معاملے پر مزید تحقیقات کرے گا۔ فوٹو: فائل
NEW DELHI:
سری لنکا کرکٹ نے غیرقانونی طور پر غیرملکی ٹیموں کو لاکر کھلانے کا بڑا اسکینڈل پکڑلیا۔
میڈیا رپورٹ کے مطابق وہ یہ تمام کام بورڈ کے علم میں لائے بغیر کررہے تھے، سری لنکن بورڈ اس معاملے پر مزید تحقیقات کرے گا، ایک انگلش کوچ پر الزام ہے کہ انھوں نے ذاتی مالی فائدے کے پیش نظر انڈر16 انگلش سائیڈ اور سرے کاؤنٹی ٹیم کے میچز مقامی کلبز سے منعقد کرائے تھے۔
سری لنکا کرکٹ کے ٹاپ آفیشل نے نام ظاہر نہ کرتے ہوئے بتایا کہ ہم نے جب اس بابت سنا تو ابتدائی انکوائری کی، انگلش کوچ ایسا کرنے میں ملوث پائے گئے لیکن ہمیں اس کا کوئی ثبوت نہیں ملا کہ انھیں اس پر کتنا مالی فائدہ ہوا، لہذا ہم نے مزید جانچ پڑتال کرنے کا فیصلہ کیا ہے، ہمیں امید ہے کہ اب وہ اس عمل کو مزید جاری نہیں رکھیں گے، اگر انھوں نے دوبارہ ایسا کیا تو ہم سخت ایکشن لیں گے۔