بنگلا دیش نے باضابطہ طور پر شکیب کو ٹی 20 ٹیم کا کپتان مقرر کردیا

شکیب الحسن کو ٹی ٹوئنٹی ٹیم کا کپتان بنانے کا اعلان بنگلا دیش کرکٹ بورڈ کے صدر نظم الحسن نے کیا

شکیب الحسن کو ٹی ٹوئنٹی ٹیم کا کپتان بنانے کا اعلان بنگلا دیش کرکٹ بورڈ کے صدر نظم الحسن نے کیا : فوٹو : فائل

SUKKUR:
بنگلا دیش کرکٹ بورڈ نے باضابطہ طور پر شکیب الحسن کو ٹوئنٹی 20 ٹیم کا کپتان مقرر کردیا۔

شکیب الحسن کو ٹی ٹوئنٹی ٹیم کا کپتان بنانے کا اعلان بنگلا دیش کرکٹ بورڈ کے صدر نظم الحسن نے کیا۔ اس کے ساتھ ہی اب بنگلا دیش کی تینوں فارمیٹس کے الگ الگ کپتان بن گئے ہیں۔


اس خبر کو بھی پڑھیں :بنگلادیشی کرکٹرز نے بھی بورڈ سے معاوضوں میں اضافے کا مطالبہ کردیا

ٹیسٹ ٹیم کی قیادت مشفیق الرحیم کے پاس ہے، مشرفی مرتضیٰ بدستور ایک روزہ ٹیم کی کپتانی جاری رکھیں گے جب کہ شکیب مختصر ترین فارمیٹ کے قائد ہوں گے۔
Load Next Story