یوم باب الاسلام صوبے میں جوش و خروش سے منایا گیا

مختلف جماعتوں کے تحت مذاکرے، سیمینار و دیگر تقریبات منعقد ہوئیں

مختلف جماعتوں کے تحت مذاکرے، سیمینار و دیگر تقریبات منعقد ہوئیں

KARACHI:
یوم باب الاسلام سندھ بھر کی طرح کراچی میں بھی عقیدت و احترام سے منایا گیا، جماعت اہلسنت کے تحت جامعہ محمدیہ غوثیہ نیو لیبر اسکوائر سائٹ میں یوم باب الاسلام کے اجتماع سے خطاب کرتے ہوئے مولانا خلیل الرحمان چشتی نے کہا کہ محمد بن قاسم کی قیادت میں سندھ کی فتح برصغیر پاک و ہند میں اشاعت دین کا روشن باب ہے،


خلفائے راشدین مسجد گلشن اقبال، فاروقی مسجد گلبہار، جامعہ انوار القادریہ جمشید روڈ میں ، غوث الاعظم مسجد بلدیہ ٹائون میں مقررین نے یوم باب الاسلام کے اجتماعات سے خطاب کیا، پاسبان کراچی کے صدر شیخ محمد شکیل نے پریس کلب کے باہر یوم باب الاسلام کے حوالے سے منعقدہ مظاہرے کے شرکا سے خطاب کرتے ہوئے کہا ہے کہ مسلم حکمرانوں کو امت مسلمہ کا کھویا ہوا مقام واپس دلانے کیلیے رسولؐؐ کے بتائے ہوئے راستے پر عمل کرنا ہوگا،

امیر جماعت غربا اہلحدیث مولانا عبدالرحمن سلفی نے کہا ہے کہ محمد بن قاسم نے جہاد کے ذریعے سندھ کے باشندوں کو اسلامی عدل و انصاف کا بہترین نمونہ پیش کیا، ان خیالات کا اظہار انھوں نے مرکز جماعت برنس روڈ میں خصوصی خطاب کرتے ہوئے کیا، تحریک اہلحدیث پاکستان کے زیر اہتمام یوم باب الاسلام کے سلسلے میں مرکزی دفتر میں منعقدہ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے علامہ عبداللہ غازی نے کہا کہ محمد بن قاسم سندھ دھرتی کے عظیم محسن ہیں۔

Recommended Stories

Load Next Story