جماعت اسلامی کے تحت مستحق خاندانوں میں راشن کی تقسیم

راشن دیکر قرآنی احکامات پر عمل کررہے ہیں، راشد نسیم کا تقریب سے خطاب

راشن دیکر قرآنی احکامات پر عمل کررہے ہیں، راشد نسیم کا تقریب سے خطاب ۔ فوٹو ایکسپریس

جماعت اسلامی کے تحت عائشہ منزل کے قریب واقع الجنت پارک میں رمضان المبارک کے موقع پر فیڈرل بی ایریا بلاک 5 اور ملحقہ آبادیوں میں رہائش پذیر پسماندہ طبقے کے غریب اور مستحق خاندانوں میں راشن بیگز تقسیم کیے گئے،


اس موقع پر منعقدہ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے راشد نسیم نے کہاکہ راشن دے کر ہم کسی پر احسان نہیں کر رہے بلکہ قرآن کے احکامات پر عمل کررہے ہیں،ہمارے ساتھ تعاون کرنے والوں نے نبی رحمتؐ کے نقش قدم پر چلنے کی کوشش کی ہے، انھوں نے کہاکہ دین رحمت ایسا نظام قائم کرنا چاہتا ہے جس میں حکمراں خود ضرورتمندوں کا خیال رکھیں،

آج ترکی اور مصر اسلام کی بدولت ترقی کی جانب بڑھ رہے ہیں، اسلام ہی خوشحالی، امن اور چین کا راستہ ہے، جماعت اسلامی اللہ کی رحمت اور آپ کے تعاون سے پاکستان کو مدینے جیسی ریاست میں تبدیل کر دے گی،اس موقع پر محمد حسین محنتی نے بھی خطاب کیا۔
Load Next Story