پی ایس پی کا دھرنا 18 روز بعد ختم ملین مارچ کا اعلان

14مئی کوحکمرانوں کے محلوںتک مارچ کریں گے، مطالبات پرسمجھوتہ نہیںہوسکتا، مصطفی کمال

14مئی کوحکمرانوں کے محلوںتک مارچ کریں گے، مطالبات پرسمجھوتہ نہیںہوسکتا، مصطفی کمال۔ فوٹو؛ فائل

ISLAMABAD:
پاک سرزمین پارٹی کے تحت کراچی پریس کلب کے باہر 18 روز سے جاری احتجاجی دھرنا اتوار کو اختتام پذیر ہوگیا تاہم دھرنے کے دوران پی ایس پی کے پیپلزپارٹی کی سندھ حکومت سے 2مرتبہ مذاکرات ہوئے جوناکام رہے۔

پی ایس پی نے عوامی اور شہر کے مسائل کے حل کے لیے احتجاجی تحریک کے دوسرے مرحلے کا اعلان کردیاہے جس کے تحت 14 مئی کو کراچی میں ملین مارچ اور حکمرانوں کے محلوں کا گھیراؤ کیا جائے گا۔ یہ اعلان پی ایس پی کے چیئرمین سید مصطفی کمال نے کراچی پریس کلب کے باہر دھرنے کے اختتام پر اپنے خطاب میں کیا۔ جس کے بعد مصطفی کمال کی قیادت میں پاکستان ہاؤس تک ریلی نکالی گئی۔

مصطفی کمال نے کہاکہ میں حکمرانوں کو متنبہ کرتا ہوں کہ اس سے پہلے کہ عوام کا ہاتھ ان کے گریبانوں تک جائے وہ اس سے پہلے ان کے حقوق دے دیں۔ 14مئی کو حکمرانوںکے محلوں کی طرف مارچ کریں گے، حکمرانوں عوام کے ہاتھوں کو اپنے گریبان تک پہنچنے سے پہلے ان کے حقوق دے دو ۔16 مطالبات زندہ ہیں۔ ان پر کوئی سمجھوتہ نہیں ہوسکتا، حکومت سے ڈیل کرکے نہیں اٹھ رہے، ہم غریب پارٹی ہیں 14مئی کے دن ٹرانسپورٹ نہیںدے سکتے، ٹرانسپورٹرزاپنی گاڑیوں میں عوام کو لے کرآئیں۔ 18 دنوں میں عوام نے احتجاج کوآگے بڑھانے کیلیے ہم پر زور دیا کہ وزیراعلیٰ اورگورنرہاؤس پردھرنادیں۔


دوسری جانب سینئروائس چیئرمین ڈاکٹر صغیر کہاکہ آج حکمرانوں کوپی ایس پی کی وجہ سے صفائی مہم اور سڑکوں کی مرمت یاد آتی ہے۔ سینئر وائس چیرمین انیس ایڈووکیٹ نے کہاکہ فاروق ستار کی سیاست دم توڑ رہی ہے اور نواز شریف کی پنجاب اور زرداری کی سیاست سندھ میں دم توڑ رہی ہے۔

علاوہ ازیں وائس چیئرمین افتخار رندھاوا نے کہاکہ اپنے حقوق کیلیے خودجدوجہد کرنا ہوگی۔ وائس چیئرمین اشفاق منگی نے کہاکہ وزیراعلیٰ اور گورنر عوام کے ملازم ہیں۔ صدر کراچی ڈویژن آصف حسنین نے کہاکہ بھٹو صاحب کو کراچی کے عوام نے مسترد کیا تو ان کی حکومت بھی نہیں رہی اگر کراچی کے عوام ڈٹے رہے تو اسلام آباد کے ایوانوں میں لرزہ طاری ہوجائے گا۔

دریں اثناپریس کلب سے پی ایس پی کے چیئرمین مصطفی کمال اور صدر انیس قائم خانی کی قیادت میں ریلی نکالی گئی جو شاہراہ فیصل سے ہوتے ہوئے پی ایس پی کے مرکزی دفتر پاکستان ہاؤس پر اختتام پذیر ہوئی، ریلی کے اختتام پر میڈیاسے گفتگو کرتے ہوئے مصطفی کمال نے کہاکہ اس ریلی نے ملین مارچ کی کامیابی کی نوید سنادی ہے،عوام تیاری کرلیں، ملین مارچ شہرکے مستقبل میں اہم کردار ادا کریگا۔

 
Load Next Story