جدید کیمروں سے شہر کو مانیٹرنگ کیا جا رہا ہےایڈیشنل آئی جی
کمانڈ اینڈ کنٹرول سینٹر سندھ پولیس پروجیکٹ کا حصہ ہے ،غلام شبیر شیخ.
انفارمیشن ٹیکنالوجی کورس میں کامیاب پولیس کے افسرواہلکاروں میں اسناد تقسیم. فوٹو: فائل
ایڈیشنل آئی جی کراچی سی آئی ڈی غلام شبیر شیخ نے سینٹرل پولیس آفس میں ہونیوالی تقریب میں انفارمیشن ٹیکنالوجی سے متعلق کورس میں کامیاب ہونیوالے ڈسٹرکٹ لاڑکانہ کے سب انسپکٹر سمیت 14 کانسٹیبلز میں تعریفی اسناد تقسیم کیں۔
اس موقع پر اے آئی جی لاجسٹک تنویر احمد طاہر بھی موجود تھے،آئی جی سندھ فیاض لغاری کی ہدایت پرسندھ پولیس نے تمام ضلعوں میں آئی ٹی سے متعلق کورسز متعارف کیے ہیں جس کے تحت منتخب کیے گئے افسران و اہلکاروں کو تربیتی کورسزکرائے جا رہے ہیں جس کی بنیادی وجہ تمام تھانوں میںکمپیوٹر نیٹ ورکنگ کے جملہ امور کی تکمیل کے تحت کمپیوٹرائزڈ ایف آئی آر کے اندراج کو یقینی بنانا اور پولیسنگ کے معیار میں مزید بہتری کے ساتھ ساتھ شہریوں کو خاطر خواہ سہولت فراہم کرنا ہے۔
غلام شبیر شیخ نے کہا کہ کمانڈ اینڈ کنٹرول سینٹر دراصل انفارمیشن ٹیکنالوجی سندھ پولیس پروجیکٹ کا ہی ایک حصہ ہے جس کے تحت شہرکے مختلف مقامات پر نصب جدید کیمروں سے مانیٹرنگ کرتے ہوئے امن و امان کی صورتحال کو قابو رکھنے کے ساتھ ساتھ جرائم پیشہ عناصر کی کڑی نگرانی اور بروقت کارورائیوںکو بھی یقینی بنایا جا رہا ہے۔