چیئرمین پی آئی اے نے مختلف ایسوسی ایشنزکومذاکرات کی دعوت دے دی
ایئرلائنزکی تمام ایسوسی ایشنوں اورسی بی اےکوورکنگ معاہدوں اوران کےمطالبات کوحتمی شکل دینےکےلیےمذاکرات کی دعوت دی ہے۔
ایئرلائنزکی تمام ایسوسی ایشنوں اورسی بی اےکوورکنگ معاہدوں اوران کےمطالبات کوحتمی شکل دینے کےلیے مذاکرات کی دعوت دی ہے۔ فوٹو: فائل
چیئرمین پاکستان انٹرنیشنل ایئرلائنز اورسیکریٹری دفاع لیفٹیننٹ جنرل (ر) آصف یٰسین ملک نے قومی ایئر لائنزکی تمام ایسوسی ایشنوں اورسی بی اے کو ورکنگ معاہدوں اور ان کے مطالبات کوحتمی شکل دینے کے لیے مذاکرات کی دعوت دی ہے۔
ان میں گروپ ایک سے چار کے لیے سی بی اے، گروپ پانچ سے اوپرکے افسران کے لیے سینئر اسٹاف ایسوسی ایشن،سوسائٹی آف ایئر کرافٹ انجیئرز آف پاکستان(سیپ)، ایئر کرافٹ ٹیکنالوجسٹس ایسوسی ایشن آف پاکستان (اٹاپ)، اور فلائٹ انجینئرز نیشنل ایسوسی ایشن (فینا) سمیت دیگر بھی شامل ہیں۔