مذاکرات کے اثرات جلد نظر آئیں گےتحریک منہاج القرآن

لاکھوں افراد نے پرامن کامیاب لانگ مارچ کرکے شاندار مثال قائم کی جو دیگر سیاستدانوں کیلیے مشعل راہ ہے، لطافت محمود.

لاکھوں افراد نے پرامن کامیاب لانگ مارچ کرکے شاندار مثال قائم کی جو دیگر سیاستدانوں کیلیے مشعل راہ ہے، لطافت محمود. فوٹو: اے ایف پی/فائل

تحریک منہاج القرآن کراچی کے ناظم لطافت محمود نے کہا ہے کہ ڈاکٹر طاہرالقادری نے جمہوریت کی بقا کے لیے تاریخی کردار اداکیا ، مذاکرات کے اثرات جلد نظر آئیں گے۔


ڈاکٹرطاہرالقادری کی قیادت میں عوام کے کامیاب لانگ مارچ سے مخالفین شرمندہ ہیں، ان خیالات کا اظہار انھوں نے منہاج سیکریٹریٹ میں کارکنوں کے اجتماع سے خطاب کرتے ہوئے کیا،اس موقع پرکارکنوں نے کامیاب مذاکرات پر سجدہ شکرادا کیا ،انھوں نے کہاکہ ڈاکٹرطاہرالقادری عوام کے حقوق کی بحالی اورصاف ستھری سیاست کی بنیاد رکھنے میں کامیاب ہوگئے، لاکھوں افراد نے پرامن کامیاب لانگ مارچ کرکے شاندار مثال قائم کی جو دیگر سیاستدانوں کیلیے مشعل راہ ہے، مردوں کے شانہ بشانہ پاکستان بھرکی بے شمار خواتین نے بھی اپنے حقوق کیلیے آواز بلند کی اور 14 جنوری کے لانگ مارچ میں شریک ہو کر بھرپور حصہ لیا۔
Load Next Story