اتحاد ٹائون موٹر سائیکل سوار فیکٹری پر دستی بم پھینک کر فرار

ملزمان نے فیکٹری مالک سے 5 لاکھ روپے بھتہ طلب کیا تھا،ذرائع، علاقے میںخوف و ہراس.

ملزمان نے فیکٹری مالک سے 5 لاکھ روپے بھتہ طلب کیا تھا،ذرائع، علاقے میںخوف و ہراس. فوٹو: فائل

موچکو میں موٹر سائیکل سوار مقامی فیکٹری پر دستی بم پھینک کر فرار ہوگئے جو زور دار دھماکے سے پھٹ گیا تاہم واقعے میں کوئی جانی نقصان نہیں ہوا۔

دھماکے کی آوازسے علاقے میں خوف و ہراس پھیل گیا ، تفصیلات کے مطابق عیدگاہ موڑ اتحاد ٹاؤن میں واقع مقامی سلک فیکٹری پر موٹر سائیکل سوار دستی بم پھینک کر فرار ہوگئے جو زور دار دھماکے سے پھٹ گیا،آواز دور تک سنائی دی ، واقعے کے بعد علاقے میں خوف و ہراس پھیل گیا جبکہ فیکٹری میں موجود عملہ بھی خوفزدہ ہو کر باہر نکل آیا ، واقعے کی اطلاع ملتے ہی پولیس موقع پر پہنچ گئی اور فیکٹری کو اپنے گھیرے میں لے کر بم ڈسپوزل اسکواڈ کو طلب کرلیا۔




پولیس کا کہنا ہے کہ دستی بم حملے میں خوش قسمتی سے کوئی جانی نقصان نہیں ہوااور نہ ہی کوئی زخمی ہوا ، ملزمان کی جانب سے دستی بم خوف و ہراس پھیلانے کے لیے پھینکا گیا تھا ، علاقے سے ملنے والی اطلاعات کے مطابق ملزمان نے فیکٹری مالک سے 5 لاکھ روپے بھتہ طلب کیا تھا ، پولیس کا کہنا ہے کہ پھینکا جانے والا دستی بم دیسی ساختہ تھا ، پولیس واقعے کی مزید تحقیق کر رہی ہے ۔
Load Next Story