اسپاٹ فکسنگ کیس ناصر جمشید نے معطلی کو چیلنج کردیا

ناصر جمشید نے اپنے وکیل کے ذریعے جواب جمع کروایا ہے

ناصر جمشید نے اپنے وکیل کے ذریعے جواب جمع کروایا ہے ۔ فوٹو : فائل

ناصرجمشید نے پی سی بی کے نوٹس آف ڈیمانڈ پر جواب جمع کروادیا ہے ان پر پی سی بی اینٹی کرپشن یونٹ کی جانب سے تحقیقات میں عدم تعاون اور تاخیری حربے استعمال کرنے کا الزام عائد کیا گیا تھا۔

ناصر جمشید نے اپنے وکیل کے ذریعے جواب جمع کروایا ہے جس میں انہوں نے پی سی بی کی جانب سے اپنی عبوری معطلی کو چیلنج کر تے ہوئے کہا ہے کہ معطلی سے کیریئر متاثر ہو رہا ہے۔


اس خبر کو بھی پڑھیں :ناصرجمشید کی ضمانت میں21جون تک توسیع ہوگئی

جواب میں مزید کہا گیا ہے کہ پی سی بی کی ایماء پر برطانیہ کی نیشنل کرائمز ایجنسی پہلے ہی تحقیقات کر رہی ہے، پی سی بی کی انکوائری سے این سی اے کی انکوائری متاثر ہوگی۔ اس لیے این سی اے کی تحقیقات کے بعد پی سی بی تحقیقات کرے تو بہتر ہو گا۔
Load Next Story