ویلڈن یونس خان

اس منزل تک پہنچنے کے لیے کھلاڑی کو طویل عرصے تک اپنی فٹنس اور فارم برقرار رکھنی پڑتی ہے

اس منزل تک پہنچنے کے لیے کھلاڑی کو طویل عرصے تک اپنی فٹنس اور فارم برقرار رکھنی پڑتی ہے ۔ فوٹو: فائل

پاکستان کے مایہ ناز بیٹسمین یونس خان نے ویسٹ انڈیز کے خلاف کھیلے جانے والے پہلے ٹیسٹ میچ کے دوران 10ہزار رنز مکمل کرنے کا سنگ میل عبور کر لیا۔ٹیسٹ کرکٹ کی تاریخ میں وہ دنیا کے13ویں جب کہ ایشیاء کے 5ویںکھلاڑی ہیں جنہوں نے 10ہزار اور اس سے زائد رنز بنائے ہیں۔انھوں نے یہ کارنامہ 116ویں ٹیسٹ میچ کے دوران انجام دیا۔ٹیسٹ کرکٹ میں 10ہزار رنز بنانا آسان کام نہیں ہے۔


اس منزل تک پہنچنے کے لیے کھلاڑی کو طویل عرصے تک اپنی فٹنس اور فارم برقرار رکھنی پڑتی ہے۔ یونس خان نے اپنے کھیل پر بھرپور توجہ دی اور اس کے ساتھ ساتھ اپنی فٹنس اور فارم کو برقرار رکھا جس کی بدولت وہ رنز بناتے رہے۔پاکستان کی کرکٹ ہسٹری میں ان کا نام ہمیشہ یاد رکھا جائے گا۔ 10ہزار رنز بنا کر انھوں نے اپنے نام کے ساتھ ہی گریٹ کے لفظ کا اضافہ نہیں کیا بلکہ پاکستان کا نام بھی دنیا بھر میں بلند کیا ہے۔یونس خان سے قبل ٹیسٹ کرکٹ میں 10ہزار اور اس سے زائد رنز بنانے کا کارنامہ سچن ٹنڈولکر 'رکی پونٹنگ' جیک کیلس' راہول ڈریوڈ' کمار سنگا کارا'برائن لارا' شیو نرائن چندرپال'مہیلاجے وردھنے 'ایلن بورڈر' الیسٹر کک' سٹیووا اور سنیل گواسکر انجام دے چکے ہیں۔

ان عظیم کرکٹرز کی صف میں کوئی پاکستانی بیٹسمین شامل نہیں تھا' اب پاکستان کی طرف سے یونس خان بھی اس صف میں شامل ہو گئے ہیں۔یونس خان نے کئی ٹیسٹ میچوں میں پاکستان کی فتح میں اہم کردار ادا کیا ہے'یونس خان سے پہلے پاکستان کی طرف سے سب سے زیادہ رنز جاوید میانداد نے 8832 رنز بنائے تھے۔انھوں نے یہ رنز 124ٹیسٹ کھیل کر بنائے۔ یونس خان نے پاکستان کا نام عالمی سطح پر بلند کیا۔ویلڈن یونس خان۔
Load Next Story